مولانا فضل الرحمٰن—فوٹو بشکریہ فیس بک 

جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن  کا کہنا ہے کہ کے پی میں پیپلز پارٹی کا احتجاج کرپشن کےخلاف نہیں بلکہ اس لیے تھا کہ ان کا ریکارڈ کیوں توڑا، جب تک کے پی میں ہماری حکومت نہ ہو کرپشن ختم نہیں ہو سکتی۔

پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ ہماری کردار کشی کی گئی مگر ہمارے خلاف ایک ایف آئی آر تک درج نہ کر سکے۔

ان کا کہنا ہے کہ آج ملک میں آئین کو پامال کیا جا رہا ہے، حکومت کے اقدامات کو مسترد کرتے ہیں، مختلف شہروں میں جلسے منعقد کریں گے، 29 جون کو ہزارہ ڈویژن میں بہت بڑا اجتماع کریں گے۔

جہاں اکثریت قرآن و سنت کے مطابق قانون سازی کی پابند ہو اس جمہوریت کو کفر قرار نہیں دیا جاسکتا، فضل الرحمان

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ فرقوں کو حکومت اور ریاستی ادارے لڑاتے ہیں، الزام کسی اور پر ڈالتے ہیں، ہمارے خون پر ڈالرز کما کر شرم نہیں آتی۔

مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ ایسے اقدامات کو مسترد کرتے ہیں، عملی طور پر میدان میں اتریں گے، اب ایک موضوع پر جلسے نہیں ہوں گے، تحریک آگے بڑھائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے احتجاج کرپشن کے خلاف نہیں کیا، پیپلز پارٹی نے اپنا کرپشن کا ریکارڈ ٹوٹنے کے خلاف احتجاج کیا تھا، اگر کرپشن ہوئی ہے تو صرف الزام تراشی کافی نہیں، عدالتی کارروائی کی جائے، 40 ارب روپے کی کرپشن کی عدالتی تحقیقات ہونی چاہیے۔

مولانا  فضل الرحمٰن نے کہا کہ جے یو آئی ف کم عمر کی شادی کے بل کو مسترد کرتی ہے، آئین کی رو سے قرآن و سنت کے منافی قانون سازی نہیں کی جا سکتی، جے یو آئی چائلڈ میرج ایکٹ کی قانون سازی کو مسترد کرتی ہے، دین میں شادی کے لیے عمر کی حد نہیں بلوغت کی شرط مقرر کی گئی ہے۔

مولانا فضل الرحمان پارلیمنٹ کی لفٹ میں 2 منٹ تک پھنسے رہے

مولانا فضل الرحمان نے قومی اسمبلی کےاجلاس سے واک آؤٹ کردیا۔

سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ مودی کی حماقتوں کی وجہ سے خطے کو ایک جنگ میں الجھا دیا گیا ہے، دنیا میں نائن الیون کے بعدا یک محوریت آئی، اب ہم ایک نئی جنگ میں داخل ہو چکے ہیں، جے یو آئی کی تجویز یہی ہے کہ ایشیاء کو مضبوط کریں۔

مولانا  فضل الرحمٰن نے کہا کہ بھارت کی جانب سے جارحیت کے امکانات موجود ہیں، بھارتی حکمراں کی حماقتوں کی وجہ سے خطے کی مشکلات بڑھ رہی ہیں، افغانستان اور پاکستان کے درمیان باہمی تعلقات ایک دوسرے کے لیے ناگزیر ہیں، مودی کی حماقت کی وجہ سے کشیدگی بڑھی۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: مولانا فضل الرحم ن نے کہا کہ کو مسترد

پڑھیں:

ایک ماہ تک روزانہ صبح لیموں پانی پینے کے 5 حیرت انگیز فوائد

لوگ صدیوں سے غذائیت سے بھرپور لیموں کے کھانوں میں استعمال کے فوائد کے بارے میں بات کرتے آ رہے ہیں۔

لمیموں کو اپنی خوراک میں شامل کرنے کا ایک آسان ترین طریقہ اسے پانی میں ڈال کر پینا ہے اور گرمیوں میں تو لیموں پانی صحت کے لیے ایک حیرت انگیز مشروب ہے۔

لیموں پانی پینے کے 5 فوائد

ایک ماہ تک روزانہ صبح لیموں پانی پینے سے کچھ حیرت انگیز فوائد حاصل کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

1- صبح کے وقت لیموں پانی پینے سے ہاضمے کے مسائل کم ہوتے ہیں۔

خالی پیٹ پپیتے کا جوس پینے کے 5 حیرت انگیز فوائد

2- وزن کم کرنے کے خواہشمند افراد کے لیے بھی صبح میں لیموں پانی پینا بہترین ہے۔

3- لیموں وٹامن سی سے بھرپور ہوتے ہیں جو کہ ایک طاقتور اینٹی آکسیڈنٹ ہے اس لیے صبح میں لیموں پانی پینے سے قوت مدافعت بڑھانے میں بھی مدد مل سکتی ہے۔

4- لیموں پانی جلد کو نقصان پہنچنے سے بچانے میں بھی مدد کرتا ہے۔

5- لیموں پانی پینے سے جسم کے پی ایچ لیول کو متوازن رکھنے میں بھی مدد مل سکتی ہے۔

Post Views: 2

متعلقہ مضامین

  • ایک ماہ تک روزانہ صبح لیموں پانی پینے کے 5 حیرت انگیز فوائد
  • چیئرمین پی ٹی اے کی عہدے سے ہٹانے کیخلاف اپیل کل سماعت کیلئے مقرر
  • لازوال عشق
  • ہماری پُرزور کوشش کے بعد بھی بانی پی ٹی آئی تک رسائی نہیں مل رہی: عمر ایوب
  • کیا قومی اسمبلی مالی سال سے ہٹ کر ٹیکس سے متعلق بل پاس کر سکتی ہے: سپریم کورٹ
  • کراچی: سیلاب، کرپشن اور جعلی ترقی کے منصوبے
  • صوبائی وزیر طارق علی ٹالپور اور فریال تالپور کی سرپرستی میں محکمہ سماجی بہبود کرپشن کا گڑھ بن گیا
  • حفیظ الرحمٰن کی چیئرمین پی ٹی اے کے عہدے سے ہٹانے پر انٹرا کورٹ اپیل دائر
  • سندھ امن مارچ نواب شاہ پہنچ گیا، راشد محمود سومرو کا حکومت، ڈاکوؤں اور کرپشن پر کڑی تنقید
  • رہنماء کی گرفتاری قابل مذمت، کسی دباؤ میں نہیں آئینگے، جے یو آئی کوئٹہ