پی ٹی آئی کے 271 کارکنوں پر مقدمہ درج کرلیاگیا
اشاعت کی تاریخ: 2nd, June 2025 GMT
سیالکوٹ: پی پی 52 ضمنی انتخاب کے دوران نقص امن کا باعث بننے پر پی ٹی آئی کے 271 کارکنوں کےخلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔
پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کے خلاف ایس ایچ او تھانہ سمبڑیال کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا، مقدمے میں پولیس پارٹی پر حملہ، اقدام قتل و دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں، ملزمان نے پولنگ اسٹیشن 63 پر پولنگ عملے کو یرغمال بنانے کی کوشش کی۔
ایف آئی آر کے متن میں مزید بتایا گیا کہ ملزمان نے پولیس پر اسٹریٹ فائرنگ کی، اس کے ساتھ ساتھ سرکاری گاڑی کو نقصان بھی پہنچایا گیا۔درج مقدمے کے متن میں کہا گیا کہ کارکنان کے اقدام سے علاقےمیں خوف و ہراس پھیلا، ایف آئی آر میں 21 نامزد، 250 نامعلوم افراد کو شامل کیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر کینٹ اسٹیشن پر کارکنوں کے درمیان موجود ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
گلزار