مئی میں مہنگائی میں 0.17 فیصد کمی، 11 ماہ میں مجموعی شرح 4.61 فیصد رہی
اشاعت کی تاریخ: 2nd, June 2025 GMT
ادارہ شماریات نے ماہانہ بنیادوں پرمہنگائی سے متعلق رپورٹ جاری کردی۔
ادارہ شماریات کے مطابق مئی 2025 میں مہنگائی کی شرح میں 0.17 فیصد اور سالانہ بنیادوں پرمہنگائی کی بڑھنے کی شرح 3.46 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
جولائی تا مئی 2025 مہنگائی کی مجموعی شرح4.61 فیصد رہی جبکہ ماہانہ بنیادوں پرشہری علاقوں میں 0.7 فیصد اور دیہی علاقوں میں مہنگائی میں 0.
ادارہ شماریات کے مطابق ایک ماہ میں انڈے 24 اعشاریہ 38 فیصد اور مرغی کی قیمت 8 اعشاریہ 63 فیصد بڑھی۔ اسی طرح ایک ماہ میں چینی کی قیمت میں 1 اعشاریہ 07 فیصد کا اضافہ ہوا جبکہ ماہانہ بنیادوں پر خشک دودھ 2.80 فیصد اور مکھن 1.31 فیصد مہنگا ہوا۔
ایک ماہ میں آلو، تازہ پھل، مشروبات، گوشت مہنگی ہونے والی اشیا میں شامل ہیں۔
ادارہ شماریات کے مطابق ماہانہ بنیادوں پر ٹماٹر کی قیمت میں 20.80 فیصد، پیاز 12.05 فیصد، گندم 7.32 فیصد، آٹا 5.94 فیصد اور ویجیٹبل گھی 1.41 فیصد سستا ہوا۔
Post Views: 2ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
2 ہزار ایگریکلچر گریجویٹ انٹرنز کو ماہانہ 60 ہزار روپے وظیفہ ملے گا: مریم نواز
وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز—فائل فوٹووزیرِ اعلیٰ پنجاب انٹرن شپ پروگرام کا دوسرا فیز شروع ہو گیا۔
جاری کیے گئے بیان میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ 2 ہزار ایگریکلچر گریجویٹ انٹرنز کو ماہانہ 60 ہزار روپے وظیفہ ملے گا۔
ان کا کہنا ہے کہ ایگریکلچر انٹرن شپ پروگرام کےلیے ہر ضلع میں کوٹہ مقرر کر دیا۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ پانی زندگی کی علامت اور آئندہ نسلوں کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے۔
پنجاب کی وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ پنجاب میں کسان کارڈ پروگرام نے کامیابی کے نئے ریکارڈ قائم کر دیے۔
انہوں نے کہا ہے کہ گرین ٹریکٹرز اور ٹیوب ویل سولرائزیشن پروگرام کامیابی سے جاری ہے۔
مریم نواز نے یہ بھی کہا ہے کہ کاشت کاروں کو ایک ہی چھت تلے تمام سہولتیں دے رہے ہیں۔