پاکستان میں مئی کے مہینے میں مہنگائی کی شرح وزارت خزانہ کے اندازے سے زیادہ ریکارڈ
اشاعت کی تاریخ: 2nd, June 2025 GMT
پاکستان میں مئی کے مہینے میں مہنگائی کی شرح وزارت خزانہ کے اندازے سے زیادہ ریکارڈ کی گئی، جس کی سالانہ شرح 3.46 فیصد رہی۔وزارت خزانہ نے مئی کے لیے مہنگائی کا تخمینہ 1.5 فیصد سے 2 فیصد کے درمیان لگایا تھا لیکن مئی کے مہینے میں مہنگائی وزارت خزانہ کے تخمینے سے زیادہ رہی۔ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ماہانہ رپورٹ جاری کردی، اپریل 2025 میں مہنگائی بڑھنے کی سالانہ شرح 0.
ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا کہ مئی میں مہنگائی بڑھنے کی سالانہ شرح 3.46 فیصد رہی جب کہ جولائی 2024 تا مئی 2025 میں اوسط مہنگائی کی شرح 4.61 فیصد رہی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ اپریل کے مقابلے میں ماہانہ بنیادوں پر مئی میں شہروں میں مہنگائی میں 0.07 فیصد کا اضافہ ہوا جب کہ گزشتہ ماہ دیہات میں ماہانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 0.53 فیصد کمی ہوئی۔
مئی میں شہروں میں مہنگائی کی شرح 3.51 فیصد رہی، گزشتہ ماہ دیہات میں مہنگائی کی شرح 3.39 فیصدریکارڈکی گئی۔خیال رہے کہ رواں مالی سال کے پہلے 11 ماہ جولائی تا مئی کے دوران ملک میں اوسط مہنگائی کی شرح 4.61 فیصد رہی۔
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: میں مہنگائی کی شرح فیصد رہی مئی کے کی گئی
پڑھیں:
لاہور میں آج موسم ابرآلود، بارش کا کتنا امکان؟
لاہور میں آج زیادہ تر موسم ابر آلود رہنے اور ہلکی بارش کا امکان ہے جبکہ سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ بھی جاری رہے گا۔
مون سون سسٹم کے تحت آج صبح لاہور میں سب سے زیادہ بارش فرخ آباد میں 40 اور گلشن راوی میں 34 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ سگیاں پل پر 34 اور سمن آباد میں 14 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
اسی طرح شہر کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی۔ گزشتہ دو سے تین روز کے دوران بارش کے باعث درجہ حرارت میں کمی آگئی اور موسم خوش گوار ہوگیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 27 جبکہ زیادہ سے زیادہ 31 ڈگری تک جانے کا امکان ہے، مون سون کی بارشوں کا یہ سلسلہ 26 جولائی تک جاری رہے گا۔