نور زمان ’برٹش اوپن‘ کے مین راؤنڈ میں ایکشن میں ہونگے
اشاعت کی تاریخ: 3rd, June 2025 GMT
پاکستان کے اُبھرتے ہوئے نوجوان اسکواش اسٹار اور انڈر 23 ورلڈ چیمپیئن نور زمان دنیائے اسکواش کے سب سے معتبر ٹورنامنٹ ’برٹش اوپن‘ کے مین راؤنڈ میں ایکشن میں ہونگے۔
برمنگھم میں جیو نیوز سے گفتگو میں نور نے کہا کہ ’’برٹش اوپن کے لیے کوالیفائی کرنا میرے لیے ایک بہت بڑا لمحہ ہے، یہ دنیا کا سب سے سخت اسکواش ٹورنامنٹ ہے، ورلڈ اوپن کے ساتھ۔ تمام بڑے کھلاڑی یہاں موجود ہیں، اور کوالیفائر کھیل کر مین ڈرا میں پہنچنا اسے مزید خاص بناتا ہے۔‘‘
نور اپنی کامیابی کا بڑا کریڈٹ اپنے دادا اور کوچ قمر زمان کو دیتے ہیں، ان کے پسندیدہ جدید دور کے کھلاڑی مصر کے علی فرّاع ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ علی فرّاغ کے کھیل نے ہمیشہ مجھے متاثر کیا، ان کے کھیل میں جو نفاست اور ذہانت تھی، وہ لاجواب تھی، وہ ہمیشہ میرے لیے ایک معیار رہیں گے۔
نور پاکستان ایئر فورس (PAF) کے تعاون کو بھی اپنی کامیابی میں اہم قرار دیتے ہیں، جو اس وقت پاکستان اسکواش فیڈریشن کے امور سنبھال رہی ہے۔ انہوں نے ملک میں اسکواش کی بحالی میں پی اے ایف کے کردار کو سراہا۔
واضح رہے کہ نور کا تعلق اسکواش کے ایک اور عظیم پاکستانی خاندان سے ہے۔ وہ 1975 کے برٹش اوپن چیمپیئن اور سابق عالمی نمبر 1 قمر زمان کے پوتے ہیں، ان کے چچا منصور زمان (سابق عالمی نمبر 11) اور شاہد زمان (سابق عالمی نمبر 14) بھی عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں، جبکہ ان کے والد خود ایک پروفیشنل کھلاڑی اور کوچ رہ چکے ہیں۔
Post Views: 4.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: برٹش اوپن
پڑھیں:
فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کے اختتام پر شاندار کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا ہے، جس میں عالمی فٹبال کے کئی نامور ستاروں کو پورے ایونٹ میں بہترین کھیل کی بنیاد پر شامل کیا گیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق منتخب ٹیم میں ارجنٹائن کے کپتان لیونل میسی، فرانس کے کپتان کیلیان ایمباپے اور ناروے کے اسٹار اسٹرائیکر ایرلنگ ہالینڈ کو فرنٹ لائن کا حصہ بنایا گیا ہے۔
مڈفیلڈ میں ورلڈ کپ کے گولڈن بال کے فاتح اور اسپین کے کپتان روڈری ، انگلینڈ کے جوڈ بیلنگھم اور فرانس کے مائیکل اولیسے کو جگہ دی گئی ہے، جنہوں نے پورے ٹورنامنٹ میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
دفاعی لائن میں کیپ وردے کے گول کیپر ووزینیا کو منتخب کیا گیا ہے، جبکہ اسپین کے عالمی چیمپئن مارک کوکوریلا اور پیڈرو پورو ، فرانس کے ڈایو اوپامیکانو اور ارجنٹائن کے لیساندرو مارٹینیز بھی دفاع کا حصہ ہیں۔
فیفا کے مطابق ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا انتخاب کھلاڑیوں کی مجموعی کارکردگی، ٹیم پر اثراندازی اور پورے ایونٹ کے دوران مستقل بہترین کھیل کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔
دوسری جانب فیفا نے ورلڈ کپ کے اختتام پر نئی عالمی رینکنگ بھی جاری کر دی ہے۔ نئی عالمی چیمپئن اسپین ایک درجہ ترقی کے بعد دنیا کی نمبر ایک ٹیم بن گئی، جبکہ رنر اپ ارجنٹائن ایک درجہ تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر چلی گئی۔
رینکنگ میں فرانس تیسرے اور انگلینڈ چوتھے نمبر پر برقرار ہیں، جبکہ برازیل اور مراکش ایک، ایک درجہ ترقی کے ساتھ بالترتیب پانچویں اور چھٹے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔
ادھر کرسٹیانو رونالڈو کی پرتگال دو درجے تنزلی کے بعد ساتویں نمبر پر آ گئی، جبکہ میزبان میکسیکو نے ورلڈ کپ میں عمدہ کارکردگی کی بدولت چار درجے ترقی کرکے ٹاپ ٹین میں جگہ بنا لی۔
ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کرنے والی ناروے کی ٹیم نے بھی نمایاں پیش رفت کرتے ہوئے 12 درجے ترقی کی اور عالمی رینکنگ میں 19ویں پوزیشن حاصل کر لی۔