بلوچستان ہائی کورٹ؛ عید تعطیلات کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 3rd, June 2025 GMT
سٹی 42: بلوچستان ہائی کورٹ میں عید تعطیلات کا اعلان کردیا
بلوچستان ہائی کورٹ میں 6 جون سے 9 جون تک تعطیلات ہونگے ، جس کا نوٹی فیکشن جاری کردیا گیا ہے
بلوچستان میں عید الاضحی کی چھٹیوں میں تضاد آگیا
جبکہ ایک روز قبل حکومت بلوچستان کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق عید الاضحیٰ کے موقع پر صوبے میں 5 جون بروز جمعرات سے 8 جون بروز اتوار تک عام تعطیل کی گئیں ، جبکہ وفاق نے 6 جون سے 9 جون تک تعطیلات کا نوٹی فیکیشن جاری کیا تھا ۔
ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس:مقتولہ کی پھوپھی نے اندر کی بات بتادی
اب بلوچستان ہائی کورٹ نے صوبائی نوٹیفیکشن کی بجائے وفاق کے جاری کردہ نوٹیفیکشن کے مطابق چھٹیوں کا اعلان کیا ہے
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: بلوچستان ہائی کورٹ
پڑھیں:
تربیلا ڈیم میں ہائی الرٹ، بڑے سیلابی ریلے کا خدشہ
تربیلا ڈیم میں بھی خطرے کی گھنٹی بج گئی.ڈیم انتظامیہ نے ہائی الرٹ جاری کردیا، تمام متعلقہ اداروں کو چوکنا رہنے کی ہدایت دے دی گئی۔ڈیم انتظامیہ کے ترجمان کے مطابق تربیلا میں پانی کی سطح 1530 فٹ تک پہنچ چکی ہے.جبکہ ڈیم کی مکمل گنجائش 1550 فٹ ہے۔ پانی کی آمد 3 لاکھ 33 ہزار کیوسک اور اخراج 3 لاکھ 32 ہزار 600 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اگر سیلابی ریلہ ڈیم میں داخل ہوتا ہے تو پانی کا اخراج 4 لاکھ کیوسک تک بڑھایا جائے گا۔ترجمان نے مزید بتایا کہ ڈیم کے17 پیداواری یونٹس سے اس وقت 3500 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے۔ دریا کابل سے بھی 30 ہزار 900 کیوسک کا سیلابی ریلہ گزر رہا ہے. جس سے صورت حال مزید نازک ہو سکتی ہے۔