یونان(نیوز ڈیسک)یونان میں رواں برس ملازمت کی ہر 4 میں سے صرف ایک آسامی پُر ہونے کی توقع ہے کیونکہ حکومت کو مزدوروں کی وسیع قلت سے نمٹنے کے لیے چیلنجوں کا سامنا ہے، مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق، اس سال اب تک تقریباً 90 ہزارغیرملکی کارکن ملک میں آ چکے ہیں، جو کہ 3 لاکھ 60 ہزار افرادی قوت کی مجموعی طلب کا صرف 25 فیصد پورا کرتے ہیں۔

ان کارکنوں کی اکثریت سیاحت، زراعت، تعمیرات اور کیٹرنگ جیسے اہم شعبوں میں ملازمت کرتی ہے۔ سیاحت، جو یونان کے جی ڈی پی میں تقریباً 10 فیصد شیئر رکھتی ہے، ورک فورس کی طلب میں ایک کلیدی شعبہ بن چکا ہے۔

حکومت نے اس قلت پر قابو پانے کے لیے متعدد دوطرفہ معاہدے کیے ہیں، جن میں بھارت کے ساتھ ایک اہم معاہدہ شامل ہے۔ اس معاہدے کے تحت 2025 کے موسم گرما کے اختتام تک 50 ہزار بھارتی کارکنان یونان پہنچیں گے، جو مختلف صنعتوں میں درکار افرادی قوت کی کمی کو پورا کریں گے۔

یونانی حکام نے 2025 کے لیے غیر ملکی کارکنوں کے لیے 89 ہزار 290 ملازمتوں کی منظوری دی ہے، جن میں 41 ہزار 670 مستقل ملازمتیں، 45 ہزار 670 عارضی ملازمتیں، اور 2 ہزار اعلیٰ مہارت کی ملازمتیں شامل ہیں، مزید برآں، خوراک کی تیاری جیسے شعبوں میں 3 ہزار اضافی کارکنان کی ضرورت ہے، جبکہ صحت کی دیکھ بھال کے شعبے، خاص طور پر بزرگوں کی دیکھ بھال اور گھریلو معاونت کے لیے 2 ہزار 500 ملازمتیں دستیاب ہیں۔

اگرچہ حکومت نے غیر یورپی ممالک سے کارکنوں کی بھرتی کے لیے اقدامات کیے ہیں، لیکن افرادی قوت کی قلت بدستور برقرار ہے، جو یونان کی معیشت کے لیے ایک بڑا چیلنج ہے۔

سال 2025 کے لیے، یونان کا ہدف مختلف روزگار کے زمروں میں 89 ہزار 290 آسامیوں کو پُر کرنا ہے، جن میں مستقل ملازمت کی 41 ہزار 670 آسامیاں ہیں جو مجموعی آسامیوں کا 46.

7 فیصد اسی طرح 45 ہزار 670 عارضی ملازمتوں کی آسامیاں اور پھر 2 ہزار کے لگ بھگ انتہائی ہنر مند ملازمتیں ہیں۔

اگر اضافی کارکنوں کی منتقلی منصوبہ بندی کے مطابق ہوتی ہے، یونان مینوفیکچرنگ میں 3 ہزار آسامیاں بھرنے کی توقع رکھتا ہے، 1,430 کارکنوں کی خاص طور پر فوڈ پروسیسنگ سے متعلق فیکٹریوں جیسے زیتون کے تیل کی پیداوار اور پنیر کی تیاری میں ضرورت ہے۔

مزید برآں، صحت کی دیکھ بھال کی خدمات بشمول بزرگوں کی دیکھ بھال اور گھر میں معاونت کے کرداروں میں 2 ہزار 500 ملازمتیں دستیاب ہیں۔

کرپشن کیس میں فواد چوہدری کے وارنٹ گرفتاری جاری

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: کی دیکھ بھال کارکنوں کی کے لیے

پڑھیں:

حج رجسٹریشن کی تعداد میں اضافہ، حج کوٹے میں بھی اضافے کے لیے رابطے کا فیصلہ

دنیا بھر کی طرح پاکستان سے بھی ہر سال ہزاروں لوگ فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب روانہ ہوتے ہیں، جبکہ لاکھوں ایسے ہوتے ہیں جو حج کی خواہش رکھتے ہیں، رواں سال ایک لاکھ 13 ہزار سے زائد پاکستانیوں نے حج کی سعادت حاصل کی تاہم حج 2026 کے لیے اب تک کو 4 لاکھ 55 ہزار سے زائد پاکستانیوں نے حج کے لیے رجسٹریشن کرا لی ہے، جس پر حکومت نے کوٹے میں اضافے کے لیے سعودی حکومت سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

سال 2025 میں دنیا بھر سے 16 لاکھ 73 ہزار 230 عازمین نے سعودی عرب میں حج کی سعادت حاصل کی، سعودی حکومت کی جانب سے ہر ملک کو حج کے لیے ایک کوٹہ جاری کیا جاتا ہے، پاکستان کو ایک لاکھ 79 ہزار 210 عازمین حج کے لیے کوٹہ جاری کیا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں: حج 2026 کی رجسٹریشن کے لیے آخری تاریخ میں توسیع کردی گئی

وزارت مذہبی امور کے مطابق ملک بھر میں بڑھتی آبادی کے باعث کوٹے میں اضافے کی ضرورت ہے، اس مرتبہ سعودی حکومت سے حج کوٹے میں اضافہ کی درخواست کی جائے گی، حکومت کا موقف ہے پاکستان کے حج کا کوٹہ دو لاکھ 30 ہزار ہونا چاہیے، حج کوٹے میں اضافے کے لیے سعودی حکومت سے رابطہ کرنے سے قبل وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی کابینہ کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا جس کے بعد سعودی حکومت سے رابطہ کیا جائے گا اور ان کی ہدایات کی روشنی میں سرکاری پرائیویٹ سکیموں میں کوٹہ تقسیم کیا جائے گا۔

سال 2025 میں ہونے والے حج کے لیے پاکستان کو سعودی عرب کی جانب سے ایک لاکھ 79 ہزار 210 عازمین کے حج کا کوٹہ دیا گیا تھا، 50 فیصد سرکاری اور 50 فیصد عازمین پرائیویٹ سکیم کے تحت حج پر روانہ ہوتے ہیں، سرکاری کوٹے کے تحت 89 ہزار 605 عازمین حج کے لیے روانہ ہوئے تھے جبکہ 23 ہزار 620 پاکستانیوں نے پرائیویٹ کوٹے کے تحت حج کیا تھا، جبکہ 67 ہزار خواہشمند افراد حج کی سعادت حاصل نہ کر سکے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

حج رجسٹریشن حج کوٹہ وزارت مذہبی امور

متعلقہ مضامین

  • امریکا آنیوالے تمام غیر ملکیوں کو اب 250 ڈالرز اضافی ویزا فیس دینا ہوگی
  • ایشیائی ترقیاتی بینک نے ایشیا اور بحرالکاہل خطے کی معاشی ترقی کی شرح بارے پیش گوئی میں کمی کردی ،رپورٹ
  • پاکستان میں رواں سال مہنگائی میں کمی ہوگی، ایشیائی ترقیاتی بینک  
  • پشاور ہائیکورٹ میں 2016 تا 2025 سولہ ہزار سے زائد کیس زیر التوا
  • حج رجسٹریشن کی تعداد میں اضافہ، حج کوٹے میں بھی اضافے کے لیے رابطے کا فیصلہ
  • مون سون بارشیں، دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند ہونے لگی، سیلاب کا خطرہ
  • سندھ بھر کے کالجوں میں نئے تعلیمی سال کیلئے داخلوں کا مرحلہ مکمل
  • تربیلا ڈیم میں ہائی الرٹ، بڑے سیلابی ریلے کا خدشہ
  • لاہور سمیت پنجاب بھر کی جیلوں میں گنجائش سے زیادہ قیدی بند
  • 9 مئی کیس: اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی احمد خان بچھر سمیت پی ٹی آئی کارکنوں کو 10،10 سال قید کی سزا