نئے بجٹ کا فوکس نوجوان ہوں گے؛ میر سرفراز بگٹی
اشاعت کی تاریخ: 4th, June 2025 GMT
ویب ڈیسک : بلوچستان کے وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ نئے مالی سال کا بجٹ سرپلس ہوگا اور نئے بجٹ کا فوکس نوجوان ہوں گے۔
بلوچستان اسمبلی میں قائمہ کمیٹیوں کے لیے نئے بلاک کا افتتاح کیا گیا۔ اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ میر سرفراز نے کہا کہ بلوچستان اسمبلی کی نئی تعمیر ہونے والی عمارت میں صوبے میں آباد قوموں کی ثقافت کا رنگ ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ بلوچستان اسمبلی کی موجودہ عمارت بہت پرانی ہوگئی تھی، اس میں ضروریات پوری نہیں ہو رہی تھیں، ہم نے کوشش کی کہ اس عمارت کی جدید طرز کے مطابق تعمیر ہو، وفاقی حکومت سے گزارش کی ہے، وہ یہ منصوبہ بنا کر دے رہا ہے۔
مودی کو دیکھیں تو یہ لگتا ہے کہ وہ نیتن یاہو کی کاپی ہے
میر سرفراز بگٹی نے کہاکہ بلوچستان کی تاریخ میں پہلی دفعہ 92 فیصد بجٹ کا استعمال ہوا، نئے بجٹ کا فوکس نوجوان ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ اپنے پبلک پرائیویٹ پارٹنر کے ساتھ مل کر روزگار کے موقع دیں گے۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: بجٹ کا
پڑھیں:
عمر سرفراز چیمہ اور شاہ محمود قریشی کے بعد ایک اور پی ٹی آئی رہنما ہسپتال داخل
عثمان خادم کمبوہ: عمر سرفراز چیمہ اور شاہ محمود قریشی کے بعد ایک اور پی ٹی آئی رہنما ہسپتال داخل ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق میاں محمودالرشید کو جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا، میاں محمودالرشید کو سینے میں انفیکشن بتایا گیا ہے،میاں محمودالرشید کے مختلف ٹیسٹ کئے جارہے ہیں۔