بھارتی بیانیہ دفن: سلامتی کونسل کی انسداد دہشتگردی کمیٹی کی نائب صدارت پاکستان کو مل گئی
اشاعت کی تاریخ: 4th, June 2025 GMT
سفارتی محاذ پر بڑی کامیابی کی صورت میں اقوام متحدہ میں سلامتی کونسل کی 15 رکنی انسداد دہشتگردی کمیٹی کی نائب صدارت پاکستان کو مل گئی، جس کے بعد بھارت کا پاکستان کے خلاف بیانیہ دفن ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں پہلگام فالس فلیگ آپریشن: پاکستانی میڈیا کا بھارتی پروپیگنڈے کا منہ توڑ جواب، جھوٹا بیانیہ دفن
اقوام متحدہ میں سلامتی کونسل کی یہ کمیٹی عالمی سطح پر دہشتگردی کے خلاف اقدامات کی نگرانی کرتی ہے۔ جبکہ طالبان پر پابندیوں سے متعلق کمیٹی کی صدارت بھی پاکستان کرےگا۔
طالبان کے اثاثے منجمند کرنے، سفری پابندیوں اور ہتھیاروں کی روک تھام سے متعلق فیصلے بھی یہی کمیٹی کرےگی۔
واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ جنگ کے دوران اور اس کے بعد پاکستان کو ہر محاذ پر کامیابی مل رہی ہے۔ پاکستان نے سفارتی محاذ پر بھارت کو شکست فاش دی ہے۔
اس وقت پاکستان کا سفارتی وفد دنیا کے مختلف ممالک کے دورے پر ہے۔ چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں وفد اس وقت امریکا میں موجود ہے۔
اس سے قبل سفارتی وفد نے اقوام متحدہ میں مختلف ممالک کے نمائندوں سے ملاقات کرکے بھارت کے پاکستان کے خلاف بیانیے کو مسترد کیا، اور اپنا مؤقف سامنے رکھا۔
یہ بھی پڑھیں بھارت کا محاذ آرائی کے لیے نیا جھوٹا بیانیہ اور من گھڑت پروپیگنڈا بے نقاب
سفارتی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی انسداد دہشتگردی کمیٹی کی نائب صدارت ملنے سے بھارت کی جانب سے پاکستان کو دہشتگردوں کا سہولت کار قرار دینے کا بیانیہ دفن ہو گیا اور پاکستانی مؤقف کو پذیرائی ملی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اقوام متحدہ بڑی کامیابی بھارتی بیانیہ دفن پاکستان پاکستانی سفارتی وفد سفارتی محاذ سلامتی کونسل وی نیوز.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اقوام متحدہ بڑی کامیابی بھارتی بیانیہ دفن پاکستان پاکستانی سفارتی وفد سفارتی محاذ سلامتی کونسل وی نیوز سلامتی کونسل کی اقوام متحدہ پاکستان کو بیانیہ دفن کمیٹی کی
پڑھیں:
پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ تحریک انصاف کے بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں بات کرتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے تحریک انصاف کے فارم 47 والے بیانیے کو مانا ہے اس کے بعد پیپلز پارٹی کو چاہیے کہ وہ تمام عہدوں سے استعفے دے اور ہمارے ساتھ اپوزیشن میں بیٹھے۔
پروگرام میں شریک پیپلز پارٹی کے رہنما سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ہم مسلم لیگ ن کے ساتھ پاکستان کی خاطر حکومت میں بیٹھے ہیں۔
ن لیگ کے بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا کہ پیپلز پارٹی ان کے ساتھ ہی رہے گی اور اسی تنخواہ پر دونوں ایک دوسرے کے ساتھ چلتے رہيں گے۔