سونے کی قیمت میں آج بھی ہزاروں روپے کا اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 5th, June 2025 GMT
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں آج بھی ہزاروں روپے کا اضافہ ہوگیا۔
رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 43ڈالر کے اضافے سے 3ہزار 400ڈالر کی سطح پر آگئی۔
عالمی مارکیٹ میں قیمت بڑھنے کے باعث ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت بھی 4ہزار 300روپے کے اضافے سے 3لاکھ 58ہزار 400روپے کی سطح پر آگئی۔
اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت 3ہزار 687روپے بڑھ کر 3لاکھ 07ہزار 270روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سونے کی قیمت
پڑھیں:
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا
ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے۔
پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 43 پیسے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 265 روپے 45 پیسے مقرر کی گئی ہے۔
دوسری جانب ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 2 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے اور اب ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 278 روپے 44 پیسے ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات کی فیول پرائس کمیٹی نے نومبر 2025 کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے۔