پی ٹی آئی طاقت کھو چکی، اب کوئی تحریک چلانے کے قابل نہیں، عرفان صدیقی
اشاعت کی تاریخ: 5th, June 2025 GMT
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)ن لیگی سینیٹر عرفان صدیقی نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اپنی طاقت کھو چکی ہے اور اب کوئی تحریک چلانے کے قابل نہیں۔
نجی ٹی وی سما کے مطابق اپنے حالیہ بیان میں سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو اپنی مشکلات کے انبار میں مزید اضافے کے سوا کچھ نہیں ملے گا جبکہ بانی پی ٹی آئی سے جیل میں نہ کوئی ملاقات ہوئی ہے اور نہ ہی انہیں کوئی پیشکش کی گئی ہے۔
عرفان صدیقی کے مطابق بانی پی ٹی آئی سے جیل میں حکومت یا اسٹیبلشمنٹ کے کسی نمائندے کی کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔
انہوں نے سوال اٹھایا کہ اگر پی ٹی آئی کے پاس سڑکوں پر لانے کے لیے عوام ہیں تو ماہرنگ بلوچ نامی خاتون کے کندھوں کا سہارا کیوں لیا جا رہا ہے؟۔
ان کا کہنا تھا کہ مایوسی کے عالم میں پی ٹی آئی بی ایل اے سے بھی گٹھ جوڑ کر سکتی ہے۔
سینیٹر عرفان صدیقی کا مزید کہنا تھا کہ اب کسی قسم کا سیاسی اتحاد بنانا پی ٹی آئی کے بس کی بات نہیں رہی۔
ہیروشیما اور ناگاساکی پر گرائے گئے ایٹم بموں سے 200 گنا زیادہ طاقتور، چین کا 12 ہزار کلومیٹر تک مار کرنے والا جوہری میزائل، امریکہ کے کسی بھی حصے کو نشانہ بناسکتا ہے
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
کراچی کی سڑکوں پر گاڑی چلانے پر عوام کیلئے جرمانہ نہیں انعام ہونا چاہیے، نبیل ظفر
معروف اداکار نبیل ظفر کا کہنا ہے کہ کراچی کی سڑکوں پر گاڑی چلانے پر جرمانہ نہیں ہونا چاہیے بلکہ انعام ہونا چاہیے، یہ عوام کا مطالبہ ہے۔
سوشل میڈیا پر ای چالان سسٹم پر تبصرہ کرتے ہوئے نبیل ظفر نے کہا کہ کراچی جیسے شہر میں اگر کوئی ٹریفک، گڑھوں اور سڑکوں کی حالت کے باوجود اپنی گاڑی کو بحفاظت منزل تک پہنچانے میں کامیاب ہو جاتا ہے تو اسے جرمانہ نہیں بلکہ انعام دیا جانا چاہیے۔
اداکار کا کہنا تھا کہ کراچی کے لوگوں کو روزانہ ٹریفک جام، ٹوٹی پھوٹی سڑکوں اور لاپرواہ ڈرائیورز کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اس کے باوجود وہ صبر اور حوصلے کے ساتھ اپنی گاڑیاں چلاتے ہیں جو کہ واقعی قابل تعریف ہے۔
یاد رہے کہ سندھ حکومت نے شہر قائد کی مختلف شاہراہوں پر ای چالان سسٹم کا نفاذ کیا ہے جس کے باعث ہزاروں شہریوں کے گھر چالان پہنچ چکے ہیں۔ عوام سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے یہ سسٹم بند کرنے اور پہلے خستہ حال سڑکوں کو بہتر کرنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔