کراچی:

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے عیدالاضحیٰ پر غریبوں اور مستحق افراد کیلیے 250 جانور قربان کرنے اور گوشت تقسیم کرنے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق گورنر ہاؤس کراچی میں اس سال بھی عید الاضحی پر غریبوں اور مستحق افراد کے لیے قربانی کا انتظام کیا گیا ہے۔

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی ہدایت پر قربانی کے جانور گورنر ہاؤس پہنچ گئے۔ جن میں 100 اونٹ، 100 بکرے اور 50 بیل شامل ہیں۔

ترجمان گورنر سندھ کے مطابق عید کے تینوں روز مستحقین اور غریب افراد میں ایک ماہ کے راشن پیکٹ کے ساتھ قربانی کا گوشت تقسیم کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان سمیت مختلف ممالک میں ہفتے کے روز عید الاضحیٰ مذہبی جوش و خروش سے منائی جائے گی جس کے دوران فرزندان توحید سنت ابراہیمی کے تحت اپنے جانور اللہ کی راہ میں قربان کریں گے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: گورنر سندھ

پڑھیں:

9 مئی کے ماسٹر مائنڈ نے قوم کے بچوں کو انتشار میں لگایا اور اپنے بچوں کو ملک سے باہر رکھا: شرجیل میمن

اسکرین گریب بشکریہ جیو ٹی وی 

صوبۂ سندھ کے وزیرِ اطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ 9 مئی کے ماسٹر مائنڈ نے قوم کے بچوں کو انتشار میں لگایا اور اپنے بچوں کو ملک سے باہر رکھا، 9 مئی واقعات کا ماسٹر مائنڈ اڈیالہ جیل میں ہے، 9 مئی کے واقعے میں ملوث افراد کو معاف نہیں کیا جانا چاہیے۔

شرجیل انعام میمن نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کسی سیاسی رہنما کو سزا ملے تو ہم اس پر خوش نہیں ہوتے، جن لوگوں نے 9 مئی کو املاک کو جلایا ان کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان میں افسوناک واقعے پر چیئرمین بلاول بھٹو نے مذمت کی، واقعے میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچانا چاہیے، قاتلوں کو سخت سزا دی جائے تاکہ آئندہ کوئی ایسی حرکت نہ کرے۔

شرجیل انعام کا کہنا تھا کہ بارشوں سے مالی و جانی نقصان ہوا ہے غم کے وقت میں ساتھ ہیں، سندھ حکومت بھی ان مسائل کا سامنا کر چکی ہے، کسی صوبے کو ہماری مدد درکار ہو ہم رضاکارانہ طور پر تعاون کریں گے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جو کاروبار کرنا چاہتے ہیں انہیں ون ونڈو آپشن کے ذریعے سہولت فراہم کر رہے ہیں۔

شرجیل میمن نے کہا کہ لیاری میں بلڈنگ حادثے کے بعد مختلف عمارتوں کو خالی کروایا گیا ہے، غیر قانونی تعمیرات کے خلاف سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی آپریشن کر رہی ہے، مخدوش عمارتوں میں رہائش پذیر افراد کو 6 ماہ کا کرایہ سندھ حکومت دے گی،61 انتہائی خطرناک عمارتوں میں سے 59 خالی کروائی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شاہراہ بھٹو کے دو فیز مکمل ہو چکے ہیں، ریڈ لائن کے مسائل کو حل کر کے کوریڈور کو دسمبر تک کھول دیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • روس میں انٹرنیٹ پرانتہا پسندی سے متعلق مواد سرچ کرنیوالوں پرجرمانہ لگانے کا اعلان
  • اسلام آباد: لانگ مارچ میں توڑ پھوڑ کیس: عمران اسماعیل کے وارنٹ گرفتاری جاری
  • کراچی، شاہراہِ بھٹو کے قیوم آباد سے کراچی بندرگاہ تک نئے کوریڈور کی تعمیر کا اعلان
  • لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس، سابق گورنر عمران اسماعیل کے ورانٹ گرفتاری جاری
  • گورنر سندھ کی ہدایت پر حیدر آباد بزنس کمیونٹی سیل قائم
  • 9 مئی کے ماسٹر مائنڈ نے قوم کے بچوں کو انتشار میں لگایا اور اپنے بچوں کو ملک سے باہر رکھا: شرجیل میمن
  • جماعت اسلامی کا کراچی میں ایک لاکھ درخت لگانے کا اعلان
  • 9 مئی واقعات پی ٹی آئی کی باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت تھے، طلال چوہدری
  • اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ کے نتائج کا اعلان کر دیا
  • بھارت کا پے در پے حادثات کے بعد میگ 21 طیاروں کو ہمیشہ کیلیے غیرفعال کرنے کا فیصلہ