پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی کمیٹی کی صدارت پر فائز ہوگیا
اشاعت کی تاریخ: 6th, June 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2025ء)پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی کمیٹی کی صدارت پر فائز ہوگیا۔پاکستان قرارداد 1988 کے تحت طالبان سے متعلق پابندیوں کی نگرانی کرے گا، پاکستان قرارداد 1373 کے تحت یو این انسداد دہشتگردی کمیٹی کا نائب چیئر مقرر ہوا ہے۔پاکستان سلامتی کونسل کی غیر رسمی ورکنگ گروپس کی کو چیئرشپ بھی سنبھالے گا۔
(جاری ہے)
پاکستان دستاویزات اور پابندیوں سے متعلق امور میں رہنمائی کرے گا۔دفتر خارجہ کے مطابق تقرریاں پاکستان کی انسداد دہشتگردی کوششوں پر عالمی برادری کے اعتماد کا مظہر ہیں، پاکستانی قوم کی عظیم قربانیوں کے اعتراف کے طور پر یہ کامیابی ان کے نام کرتے ہیں۔دفتر خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان دہشتگردی کے خاتمے کے لیے ہر سطح پر پٴْرعزم ہے، پاکستان یو این چارٹر کے اصولوں پر کاربند ہے، عالمی امن کے لیے شراکت جاری رکھیں گے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات
نیویارک (طاہر محمود چوہدری سے)پاکستان کے نائب وزیراعظم/وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نےاقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرz میں ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران اسحاق ڈار نے کثیرالجہتی کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل اور پُرعزم وابستگی اور انتہائی اہم عالمی چیلنجوں سے نمٹنے میں اقوام متحدہ کے مرکزی کردار کی تصدیق کی۔ وزیر خارجہ نے تنازعات کے حل، پائیدار ترقی کو فروغ دینے اور دنیا بھر کے تمام لوگوں کے بنیادی حقوق کو برقرار رکھنے میں اقوام متحدہ کے کردار کو مضبوط بنانے پر پاکستان کے سیکرٹری جنرل کی توجہ کا یقین دلایا۔
منیب فاروق نے اے ٹی سی سرگودھا کا فیصلہ ریاستی برہمی کا نتیجہ قرار دے دیا
سیکرٹری جنرل نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان کی موجودگی اور اقدامات کو سراہا۔
مزید :