لاہور میں عالمی معیار کی 'میٹ مارکیٹ' قائم
اشاعت کی تاریخ: 6th, June 2025 GMT
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے لاہور میں عالمی معیار کی 'میٹ مارکیٹ' قائم کرنے کا وعدہ بھی پورا کر دیا۔
رپورٹ کے مطابق تاریخی ٹولٹن مارکیٹ میں پنجاب کی پہلی عالمی معیار کی 'میٹ مارکیٹ' کا سینئیر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے دورہ کیا اور 30 جون تک تعمیراتی کام مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دے دی۔
شہری گوشت، مچھلی اور کھانے پینے کی دیگر اشیاء حفظان صحت کے عالمی معیار کے مطابق خرید سکیں گے۔
ملحقہ گندے نالے کو ڈھک کر بدبو کا خاتمہ کر دیاگیا، دکانوں کو خوبصورت انداز میں قائم کرکے میٹ مارکیٹ کا نقشہ بدلنے پر شہریوں نے خوش گوار حیرت اور مسرت کا اظہار کیا۔
ٹف ٹائلز کی تنصیب، غیر ضروری تاروں کا خاتمہ، جدید انفراسٹرکچر دیکھ کر گوشت مارکیٹ آنے والے شہریوں نے وزیراعلی مریم نواز کو خراج تحسین پیش کیا۔
ٹولنٹن مارکیٹ میں سیوریج سسٹم، ڈرینج اور ایگزاسٹ سسٹم نے کام شروع کر دیا۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: عالمی معیار میٹ مارکیٹ
پڑھیں:
پنجاب حکومت کا منشیات کے سدباب کیلئے اہم اقدام، کاؤنٹر نارکوٹکس فورس قائم
لاہور:حکومت پنجاب نے منشیات کے سدباب کے لیے اہم اقدام کرتے ہوئے صوبے میں کاؤنٹر نارکوٹکس فورس (سی این ایف) قائم کردی، اس طرح پنجاب 5 اسپیشلائزڈ فورسز قائم کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کی حکومت نے کاؤنٹر نارکوٹکس فورس قائم کرتے ہوئے ادارہ جاتی انتظامی اقدامات اورآ ئینی اصلاحات کی نئی تاریخ رقم کر دی اور پنجاب 5 اسپیشلائزڈ فورسز قائم کرنے والا پاکستان کا پہلا صوبہ بن گیا ہے۔
صوبوں کو اسپیشلائزڈ فورسز بنانے کا مینڈیٹ 2018 میں 18 ویں آئینی ترمیم کے تحت دیا گیا تھا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب میں پاکستان کی پہلی کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کی باقاعدہ لانچنگ کر دی ہے، پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ ہوئی جہاں وزیراعلیٰ نے سی این ایف کی باقاعدہ لانچنگ کی۔
کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کی جنرل سلامی، افسران اور فورس نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا اور وزیراعلیٰ مریم نواز نے پرچم متعلقہ حکام کے سپرد کیا۔
رپورٹ کے مطابق پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس میں 866 بھرتیاں اور ہر ڈویژن میں ڈائیریکٹوریٹ قائم کیا گیا ہے۔
قبل ازیں پنجاب نے پہلی وائلڈ لائف فورس، انوائرمنٹل فورس، فارسٹ اور پیرا فورس بنانے کا اعزاز حاصل کیا تھا اور اب منشیات کے سدباب کے لیے پہلی صوبائی کاؤنٹر نارکوٹکس فورس بنانے کا اعزاز بھی حاصل کرلیا ہے۔