مریم نواز نے اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھنے دیں نہ مارکیٹ میں کمی ہوئی: عظمیٰ بخاری
اشاعت کی تاریخ: 7th, June 2025 GMT
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ عیدالاضحیٰ سے قبل سبز مصالحہ جات سستے داموں عوام کو میسر ہیں، جو وزیراعلیٰ مریم نواز کی عوام دوست پالیسیوں اور گڈ گورننس کا عملی ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے عید سے قبل اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کسی قسم کا اضافہ نہ ہونے دیا اور نہ ہی کسی شے کی مارکیٹ میں کمی واقع ہونے دی۔ ان کا کہنا تھا کہ "یہ پہلا موقع ہے کہ کسی وزیراعلیٰ نے خود قیمتوں پر کنٹرول کے لیے دن رات نگرانی کی اور مارکیٹ میکنزم کو فعال رکھا۔" عظمیٰ بخاری نے واضح کیا کہ "پاکستان کی تاریخ میں کبھی کسی صوبے میں نہ تو اس اہم مسئلے پر کوئی سنجیدہ اجلاس ہوا اور نہ ہی کسی حکومت نے اتنی واضح حکمت عملی کے تحت عوام کو ریلیف فراہم کیا۔ کیا کسی نے سنا کہ کسی اور صوبے میں سبز مصالحہ جات یا سبزیوں کی قیمتوں پر اجلاس ہوا ہو؟۔ مریم نواز صرف اقتدار میں آنے نہیں، بلکہ عوام کو حقیقی ریلیف دینے آئی ہیں۔ "یہی ہے اصل گڈ گورننس اور عوامی حکومت، جس کی بنیاد عوام کی فلاح، ریلیف اور فوری عملی اقدامات پر ہے۔"عوامی شفافیت کے لیے عظمیٰ بخاری نے مارکیٹ میں آویزاں سبز مصالحہ جات کی سرکاری نرخ ناموں کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر جاری کی ہیں، تاکہ عوام خود دیکھ سکیں کہ حکومت نے قیمتوں کو کس طرح کنٹرول میں رکھا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
لاہور کے الیکشن ٹربیونل نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا الیکشن درست قرار دے دیا
لاہور کے الیکشن ٹربیونل نے وزیراعلیٰ مریم نواز کا الیکشن درست قرار دیتے ہوئے مہر شرافت علی کی الیکشن پٹیشن مسترد کر دی، مہر شرافت نے پی پی 159 کے الیکشن کو ٹریبیونل میں چیلنج کیا تھا۔
نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن ٹربیونل لاہور کے جج جسٹس ریٹائر رانا زاہد محمود نے پی پی 159 سے متعلق مہر شرافت کی انتخابی عذرداری کا 19 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کر دیا۔
الیکشن ٹریبونل نے صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 159 پر مریم نواز کے انتخاب کے خلاف مہر شرافت کی دائر کردہ پٹیشن کو مسترد قرار دیتے ہوئے مریم نواز کا انتخاب درست قرار دے دیا۔
مریم نواز کی جانب سے بیرسٹر اللہ چٹھہ کے دلائل مکمل ہونے کے بعد الیکشن ٹریبونل نے فیصلہ محفوظ کیا تھا۔