شہباز شریف کا شاوکت مرزِیویوف سے رابطہ، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
اشاعت کی تاریخ: 8th, June 2025 GMT
وزیراعظم کا ازبکستان کے صدر سے ٹیلیفونک گفتگو میں کہنا تھا کہ پاکستان ہمیشہ خطے میں امن و استحکام کا خواہاں ہے، دونوں راہنماؤں کا دوطرفہ تعلقات کی مثبت رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا گیا، تمام شعبوں خصوصاً علاقائی روابط میں تعاون بڑھانے کے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف کا ازبکستان کے صدر سے ٹیلیفونک رابطہ، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو کی گئی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ازبک صدر اور عوام کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دی، وزیراعظم نے پاک بھارت کشیدگی کے دوران متوازن موقف پر ازبکستان کا شکریہ ادا کیا۔ شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ خطے میں امن و استحکام کا خواہاں ہے، دونوں راہنماؤں کا دوطرفہ تعلقات کی مثبت رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا گیا، تمام شعبوں خصوصاً علاقائی روابط میں تعاون بڑھانے کے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا گیا۔ دوران گفتگو ای سی او اور ایس سی او میں دونوں ملکوں کے درمیان قریبی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا، صدر ازبکستان کی خطے میں امن اور سلامتی کیلئے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی گئی۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: دوطرفہ تعلقات شہباز شریف کیا گیا
پڑھیں:
چینی بھائیوں کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم شہباز شریف
فائل فوٹو۔وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ملک میں چینی باشندوں کی سیکیورٹی سے متعلق جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے کہا چین ہمارا دوست ملک ہے، چین کے ساتھ بھائی چارے پر مبنی ہمارے تاریخی تعلقات ہیں۔
انھوں نے کہا چینی بھائیوں کا تحفظ حکومت پاکستان کی اولین ترجیح ہے، ملک بھر میں چینی باشندوں کی موثر سیکیورٹی کیلئے متعدد اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ سیف سٹی منصوبے بڑھتی ہوئی استعداد کی بہترین مثال ہیں، پورے ملک میں عالمی معیار کے مطابق سیف سٹی منصوبے تعمیر کیے جا رہے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ سی پیک پاکستان اور چین کا انتہائی اہم مشترکہ منصوبہ ہے، سی پیک اب اپنے دوسرے مرحلے میں داخل ہو رہا ہے، جس میں دونوں ممالک کے درمیان بزنس ٹو بزنس طرز پر معاملات طے کیے جائیں گے۔
وزیراعظم نے کہا کہ سی پیک کی ترقی کے تناظر میں پاکستان میں چینی باشندوں کا تحفظ مزید اہمیت کا حامل ہے، ہم ملک میں چینی برادری کیلئے ایک محفوظ اور کاروبار دوست ماحول تعمیر کر رہے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا پاکستانی معیشت میں چینی کمپنیوں کا اعتماد ہمارے معاشی مستقبل کیلئے انتہائی اہم ہے، ائیر پورٹس پر چینی باشندوں کی آمد و رفت میں سہولت کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں۔
اجلاس میں وزیراعظم کو چینی باشندوں کے لیے خصوصی سیکیورٹی انتظامات پر بریفنگ دی گئی۔
اعلامیہ کے مطابق وزیر داخلہ نے وزیراعظم کو پورے ملک میں سیکیورٹی انتظامات کےحوالے سے آگاہ کیا، دہشتگردی کے خدشات کے پیش نظر چینی باشندوں کی خصوصی سیکیورٹی کے انتظامات نافذ العمل ہیں۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ وفاق اور تمام صوبے اس ضمن میں بھرپور تعاون کے ساتھ کام کر رہے ہیں، پورے ملک میں سیف سٹی منصوبے زیرتعمیر ہیں، تمام نئے رہائشی منصوبوں میں سیف سٹی کے معیار کے کیمرے نصب کیے جائیں گے۔