گلشن راوی کے معروف ریسٹورنٹ میں آتشزدگی، 3 افراد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 9th, June 2025 GMT
رانا فاران یامین:گلشن راوی کے علاقے میں واقع ایک معروف ریسٹورنٹ محزن میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 3 افراد معمولی زخمی ہو گئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں فوری موقع پر پہنچ گئیں۔ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ اچانک بھڑکی جس نے ریسٹورنٹ کے کچھ حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پایا اور عمارت کو بڑے نقصان سے بچا لیا۔
عید کا تیسرا روز : قربانی کیساتھ سیر سپاٹوں دعوتوں کا پروگرام تیار
آتشزدگی کے باعث زخمی ہونے والے تینوں افراد کو موقع پر ہی طبی امداد فراہم کی گئی جبکہ ریسٹورنٹ کو بھی معمولی نقصان پہنچا ہے۔
واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
ملک بھرمیں ساڑھے چارسال کے دوران 79 خود کش حملے، 690 افراد جاں بحق
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2025ء) ملک بھر میں گزشتہ ساڑھے چار سال کے دوران 79 خودکش حملے ہوئے جن میں 690 جاں بحق اور 1300 سے زائد زخمی ہوئے۔خیبرپختونخوا میں 54، بلوچستان میں 19، سندھ میں 4 اور پنچاب میں ایک خودکش حملہ ہوا، خیبر پختونخوا سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ رہا جبکہ بلوچستان دوسرے نمبر پر متاثر صوبہ رہا۔(جاری ہے)
2025 کے پہلے چھ ماہ میں 13 خودکش حملے ہوئے، جن میں 103 افراد جاں بحق اور 230 افراد زخمی ہوئے، 2024 میں 17 خود کش دھماکے ہوئے جن میں 139 جاں بحق اور 134 افراد زخمی ہوئے۔
اسی طرح 2023 میں 29 حملوں میں 329 افراد جاں بحق اور 582 زخمی ہوئے جبکہ 2022 میں ان حملوں کی تعداد 15 رہی جن میں 101 افراد جاں بحق اور 290 افراد زخمی ہوئے تھے۔2021 میں سب سے کم حملے ہوئے، اس سال صرف چار حملے ہوئے تھے جن میں 15 افراد جاں بحق اور 41 افراد زخمی ہوئے تھے۔