اسما عباس نے بیٹی کے ہمراہ ڈانس ویڈیو کی جذباتی کہانی سنادی
اشاعت کی تاریخ: 9th, June 2025 GMT
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف ماں بیٹی کی جوڑی اسما عباس اور زارا نور عباس جو اپنے کریئرز میں نمایاں کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں حال ہی میں اپنی ایک کتھک رقص کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد خبروں میں ہیں۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایہ انسٹاگرام پر جاری زارا اور اداکارہ اسما کی ڈانس ویڈیو دونوں کی رقص سے منسلک اپنے فن سے محبت اور مضبوط خاندانی تعلق کو اجاگر کرتی ہے تاہم اب اداکارہ اسما عباس نے اس رقص کے پیچھے کی جذباتی کہانی بھی مداحوں کو سنادی۔
اداکارہ اسما عباس نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے مداحوں سے اپنی نجی زندگی سمیت پروفیشنل لائف پر بھی کھل کر اظہار خیال کیا۔
تاہم انٹرویو سے اداکارہ کی جانب سے بیٹی زارا نور عباس کے ساتھ کیے جانے والے کتھک رقص سے متعلق کی جانے والی گفتگو مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئی۔
اپنے انٹرویو میں معروف صحافی امبرین فاطمہ سے گفتگو کرتے ہوئے اسماء عباس نے اس ویڈیو کی پس پردہ کہانی بیان کرتے ہوئے بتایا کہ کس طرح زارا نور عباس ان کے لیے ایک ماں کی طرح بن گئی ہیں جو ان کی صحت اور خوشی کا مکمل خیال رکھتی ہیں۔
اداکارہ نے انکشاف کیا کہ میں نے اور زارا نے کتھک ڈانس کی ویڈیو اس وقت بنائی گئی جب میں اپنی بہن سنبل شاہد کی برسی پر اداس اور افسردہ محسوس کر رہی تھی اور زارا نے میری یہ کیفیت بھانپ کر مجھے خوش کرنے کے لیے اس رقص کو ریکارڈ کرنے کا پلان بنایا۔
View this post on InstagramA post shared by Zara Noor Abbas Siddiqui (@zaranoorabbas.
اسماء عباس نے بتایا کہ انہوں نے اپنی بہن کی برسی کے دن زارا کے ساتھ کتھک رقص کیا جو انہیں بہت پسند ہے کیونکہ اس وقت وہ بہت غمگین تھیں اور رقص کرنے کے بعد اچانک انہیں بہتر محسوس ہونے لگا۔
انہوں نے بتایا کہ رقص ختم ہونے کے بعد زارا نے ان سے پوچھا کہ ‘کیا آپ کا ڈپریشن ٹھیک ہو گیا ہے؟ اور انہیں اس وقت واقعی بہتر محسوس ہوا تھا۔
واضح رہے کہ انسٹاگرام پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں اسما عباس اور زارا نور عباس کو کتھک رقص کی دلکش حرکات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جس نے مداحوں کی جانب سے خوب پذیرائی حاصل کی۔
Post Views: 4ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: اور زارا
پڑھیں:
بھکر میں قرض کی رقم واپس نہ کرنے پر مقروض کی 4 سالہ بیٹی کا اغوا
پنجاب کے ضلع بھکر کی تحصیل کلورکوٹ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں قرض کی رقم واپس نہ کرنے پر قرض خواہ نے مقروض کی 4 سالہ بیٹی کو اغوا کرلیا۔
پولیس کے مطابق ظہیر نامی شخص نے مبینہ طور پر بچی کو گھر کے باہر سے اغوا کیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بچی کے والد نے ظہیر نامی شخص سے رقم ادھار لے رکھی تھی، اور جب رقم واپس نہ کی جا سکی تو ملزم نے انتقامی کارروائی کرتے ہوئے معصوم بچی کو اٹھا لیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈی پی او بھکر نے بتایا کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، اور بچی کی جلد بازیابی پولیس کی اولین ترجیح ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملزم کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا تاکہ ایسے واقعات کی روک تھام ہو سکے۔