حیدرآباد :عیدالاضحی عقیدت و احترام سے منائی گئی
اشاعت کی تاریخ: 10th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ملک بھر کی طرح حیدآباد میں بھی عید الاضحی مذہبی جوش وجذبہ اور عقیدت واحترام کے ساتھ منائی گئی ،اس حوالے سے حیدرآباد شہر سمیت ضلع بھر میں بڑی عید گاہوںاور مساجد و چھوٹے بڑے مقامات پر نماز عیدکے سیکڑوںاجتماعات منعقد ہوئے جبکہ نماز عیدالاضحی کے سب سے بڑے اجتماعات حیدرآباد کی مرکزی عید گاہ رانی باغ، قلعہ گرائونڈ ،باغ مصطفی گرائونڈ، افضا ل گر ائو نڈ اوراکبر ی گرائو نڈ لطیف آباد میں منعقد ہوئے۔نماز عید کے اجتماعات میں لاکھوں فرزندان توحید نے عید گاہوں، مساجد ، امام بارگاہوں اورکھلے مقامات پر نماز عید ادا کی اور نماز عید کے خطبہ کے بعد ملک کی سلامتی و استحکام ، ترقی ، خوشحالی ، امن وامان اورشہداء پاکستان سمیت فلسطین کے مسلمانوں کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں ، نماز کی ادائیگی کے بعد لاکھوں شہریوں نے سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے گائے ، بکرا ،دنبہ اور اونٹ کی قربانیاںکیں اور یہ سلسلہ عید کے تینوں دن جاری رہا جبکہ قربانی کے جانوروں کی قیمتوں میں اضافہ کے باعث شہریوں کی بڑی تعداد نے اجتماعی قربانیوں میں حصہ لیا۔ عید الاضحی کے موقع پر حیدرآباد انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے تھے جس کے تحت حیدرآباد ضلع کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر پولیس کی نفری میں اضافہ کرکے آنے جانے والوں کی سختی سے چیکنگ کرنے سمیت نماز عیدکے اجتماعات کے دوران پولیس اہلکاروں اور افسران سمیت پولیس کمانڈوز نے اپنے فرائض انجام دیئے اسی طرح عید کے تینوں روز ریلوے اسٹیشن، بس اڈوں اور شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر بھاری نفری تعینات کر کے چیکنگ سخت کی گئی اور شہر بھر میں رینجرز و پولیس موبائلوں کا گشت بھی جاری رہا ضلعی اعلی سطحی پولیس افسران نے عیدالاضحی کی نماز پولیس ہیڈکوارٹر میں ادا کی حیدرآباد پولیس کا مرکزی عید اجتماع پولیس ہیڈکوارٹر حیدرآباد میں ہوا جس میں ڈپٹی انسپیکٹر جنرل آف پولیس طارق رزاق دھاریجو، ایس ایس پی حیدرآباد عدیل حسین چانڈیو اور ایس ایس پی انویسٹیگیشن حیدرآباد عبداللہ میمن سمیت دیگر افسران نے عیدالاضحی کی نماز ادا کی پولیس کے چاق و چوبند دستے نے ڈپٹی انسپیکٹر جنرل آف پولیس اور ایس ایس پی حیدرآباد کو سلامی پیش کی اعلیٰ افسران کیساتھ پولیس افسران و جوانوں اور شہریوں نے نماز عید ادا کی، نماز کے آخر میں شہر حیدرآباد میں امن و امان اور پولیس کے حق میں دعا خیر کی گئی۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے وینکٹیشور سوامی مندر میں بھگدڑ، 10 افراد ہلاک
وزیراعلٰی نے اس واقعہ کو انتہائی دل دہلا دینے والا قرار دیا اور عہدیداروں کو زخمیوں کے فوری اور مناسب علاج کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ اسلام ٹائمز۔ آندھراپردیش کے وینکٹیشور سوامی مندر میں بھگدڑ مچنے سے کئی افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔ ضلع سریکاکولم کے کاسی بوگا میں وینکٹیشور سوامی مندر میں بھگدڑ مچ گئی۔ اس واقعے میں کم از کم 10 افراد ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں میں 8 خواتین اور ایک لڑکا بھی شامل ہے۔ کئی دیگر افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات بھی ہیں۔ پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب کارتیکا ایکادشی کے موقع پر عقیدت مندوں کی بڑی تعداد مندر میں جمع تھی۔ وزیراعلٰی چندرا بابو نائیڈو نے بھگدڑ پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ہزاروں ہندو عقیدت مند اکادشی کے لئے مندر میں جمع تھے۔ مندر میں موجود ہندو عقیدت مندوں کی بڑی تعداد میں بھیڑ نے اچانک بھگدڑ مچا دی جس کے نتیجے میں دس افراد ہلاک ہوگئے۔
 
 زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں علاج کے لئے منتقل کیا گیا۔ پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور صورتحال کا جائزہ لے رہی ہے۔ ریاست آندھرا پردیش کے وزیراعلٰی این چندرا بابو نائیڈو نے واقعہ پر ردعمل ظاہر کیا۔ سی ایم چندرا بابو نائیڈو نے اس واقعہ کو انتہائی دل دہلا دینے والا قرار دیا اور عہدیداروں کو زخمیوں کے فوری اور مناسب علاج کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ کاشی بگا بھگدڑ کا واقعہ پریشان کن ہے اور اس ناخوشگوار واقعہ میں عقیدت مندوں کی موت انتہائی افسوسناک ہے۔ انہوں نے ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ سے گہری ہمدردی کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ نے زخمیوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کے احکامات جاری کئے۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ وہ جائے حادثہ پر جائیں اور امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کریں۔