عمران خان اور بشری بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر
اشاعت کی تاریخ: 10th, June 2025 GMT
عمران خان اور بشری بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر WhatsAppFacebookTwitter 0 10 June, 2025 سب نیوز
اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں پی ٹی آئی پیٹرن انچیف عمران خان اور بشری بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں کل سماعت کے لیے مقرر کردیں۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے کل کی کاز لسٹ جاری کردی، قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف سماعت کریں گے۔
نیب کی استدعا پر عدالت نے کل تک اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر تعینات کرنے کی مہلت دے تھی، 5 جون کی سماعت نیب کی استدعا پر بغیر کاروائی آگے بڑھے ملتوی ہو گئی تھی، 15 مئی کی سماعت میں نیب کو جواب جمع کرانے کے لیے نوٹس جاری ہوا تھا۔
پی ٹی آئی پیٹرن انچیف اور بشری بی بی نے سزا معطل کرکے ضمانت پر رہائی کی استدعا کر رکھی ہے، 17 جنوری کو احتساب عدالت نے بانی اور بشری بی بی کو سزائیں سنائیں تھی، پی ٹی آئی پیٹرن انچیف کو 14 سال بشری بی بی کو 7 سال کی سزا سنائی گئی تھی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبر’صحافی نہ ہوتے تو واش روم صاف کرتے‘، فضا علی کے تبصرے پر سہیل وڑائچ بھی بول اٹھے ’صحافی نہ ہوتے تو واش روم صاف کرتے‘، فضا علی کے تبصرے پر سہیل وڑائچ بھی بول اٹھے اسلام آباد ہائیکورٹ کی کارکردگی؛ سب سے زیادہ کیسز نمٹانے والے ججز کی فہرست سامنے آگئی خاتون اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری کی طالب علم ثناء یوسف کے قتل کی شدید مذمت چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی مسلم ورلڈ لیگ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات حج اگلے کتنے سال تک گرمیوں میں نہیں آئے گا؟ نیا کیلنڈر جاری کر دیا گیا لاس اینجلس میں ٹرمپ امیگریشن پالیسیوں کیخلاف مظاہرے تیسرے روز بھی جاریCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: اور بشری بی بی کی سزا کے لیے
پڑھیں:
عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت منسوخ
توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت بارے اہم پیشرفت سامنے آ گئی، توشہ خانہ 2 کیس کی کل اڈیالہ جیل میں ہونے والی سماعت منسوخ کر دی گئی، بانی پی ٹی آئی کے وکلاء کو سماعت منسوخی کے حوالے سے آگاہ کردیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت بارے اہم پیشرفت سامنے آ گئی۔ توشہ خانہ 2 کیس کی کل اڈیالہ جیل میں ہونے والی سماعت منسوخ کر دی گئی، بانی پی ٹی آئی کے وکلاء کو سماعت منسوخی کے حوالے سے آگاہ کردیا گیا۔ جوڈیشل کمپلیکس میں کیس کی نئی تاریخ کے حوالے سے آگاہ کیا جائے گا۔