بجٹ میں کھانے پینے کی کون سی اشیا سستی کی گئی ہیں؟
اشاعت کی تاریخ: 10th, June 2025 GMT
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے مالی سال 26-2025 کے بجٹ میں ریگولیٹری ڈیوٹی میں 2 سے 5 فیصد کمی کا اعلان کیا جس سے کھانے پینے، خواتین کا میک اپ، کپڑے، جوتے سمیت دیگر امپورٹڈ اشیا سستی ہونے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بجٹ 26-2025: سوزوکی آلٹو کی قیمت میں اضافہ ہوگا یا کمی؟
قومی اسمبلی اور سینیٹ سے فنانس بل کی منظوری کے بعد بجٹ تجاویز کا اطلاق مختلف اشیا پر ہو جائے گا۔ ریگولیٹری ڈیوٹی میں 2 سے 5 فیصد تک کمی سے کھانے پینے کی مختلف اشیا سستی ہونے کا امکان ہے۔
بجٹ منظوری کے بعد امپورٹڈ چاکلیٹ، ٹافیاں، امپورٹڈ بسکٹ، جیلی، مارملیڈ، امپورٹڈ پنیر، مکھن، شہد، مشروبات، ملک کریم، فلیورڈ ملک، کنڈنسڈ ملک، امپورٹڈ کیچ اپ، مایونیز، آئس کریم، امپورٹڈ پاپڑ، نمکو، چپس، مارش میلوز، امپورٹڈ وٹامن واٹر، منرل واٹر، امپورٹڈ برانڈڈ آٹا، میدہ اور سوجی کی قیمتوں میں بھی کمی کا امکان ہے۔
مزید پڑھیے: بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو کتنا ریلیف دیے جانے کی تجویز؟
معاشی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ امپورٹڈ اشیا پر عائد ڈیوٹی کم ہونے سے قیمتوں میں یقینی طور پر کمی آئے گی البتہ یہ کمی 2 سے 3 فیصد تک کی ہی ہو گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اشیائے خورونوش بجٹ چاکلیٹس شہد.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اشیائے خورونوش چاکلیٹس
پڑھیں:
ویسٹ انڈیز سیریز: قومی ٹیم میں ایک سے دو تبدیلیوں کا امکان
ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم میں ایک سے دو تبدیلیوں کا امکان ہے۔پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز یکم، 3 اور 4 اگست کو لاڈر ہل، فلوریڈا میں کھیلی جائے گی، سیریز کیلئے قومی کرکٹ ٹیم دبئی کے راستے امریکا روانہ ہوگی۔ذرائع کے مطابق قومی ٹیم میں ایک سے دو تبدیلیوں کا امکان ہے جن میں فاسٹ باؤلر حارث رؤف کی شمولیت متوقع ہے، ٹیم انتظامیہ کھلاڑیوں کی فٹنس اور کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے حتمی فیصلے کرے گی۔قومی ٹی 20 ٹیم دو گروپوں میں دبئی روانہ ہو رہی ہے، پہلا گروپ آج شام ساڑھے سات بجے ڈھاکا سے روانہ ہو گا، جبکہ دوسرا گروپ کل بنگلہ دیش سے دبئی جائے گا۔دبئی میں مختصر قیام کے بعد ٹیم امریکا کیلئے روانہ ہوگی جہاں وہ فلوریڈا میں تین میچز کھیلے گی۔