رکن بلدیہ سکھر عذرا جمال لائبریریزکی فوکل پرسن مقرر
اشاعت کی تاریخ: 11th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سکھر(نمائندہ جسارت)رکن بلدیہ اعلی سکھر عذرا جمال فوکل پرسن لائبریرز مقرر، نوٹیفکیشن جاری، عہدے کا چارج سنبھالتے ہی انہوں نے میر معصوم شاہ لائبریری کا دورہ کیا، اسٹاف و مطالعہ کرنے والے طلباء سے ملاقات کی، انہوں نے دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا اور درپیش مسائل کے حوالے سے آگاہی بھی حاصل کی، انچارج میر معصوم شاہ لائبریری اویس چنا نے انہیں لائبریری میں رکھی گئی کتابوں اور دیگر امور کے متعلق تفصیل سے بریفنگ دی۔ فوکل پرسن لائبریری میڈم عذرا جمال کا گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ترجمان سندھ حکومت و میئر سکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ ذاتی طور پر لائبریری کی ترقی میں خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں، جلد لائبریری کے تمام درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا تاکہ مطالعہ کے غرض سے آنے والے افراد کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے، ہم اس امر کو یقینی بنائیں گے کہ لائبریری میں طلبا کو اخبارات، کتابیں اور رسائل و جرائد تک آسانی سے رسائل حاصل ہو اور وہ بہتر ما حول میں مطالعہ کر سکیں اور پرانی کتابوں کے ساتھ ساتھ جدید علوم اور معلومات پر مبنی کتب کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ اس موقع پر انہوں نے طلباء و طالبات سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ترقی کے لیے علم بہت ضروری ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
بھارت کے پاس پہلگام واقعے کی کوئی توجیح نہیں یہ انہوں نے خود کرایا تھا، مشعال ملک
کراچی پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کے دوران حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ نے کہا کہ یاسین ملک پر بہت تشددد کیا گیا ہے، ان کے جسم میں مختلف ہڈیاں ٹوٹ چکی ہیں، مقبوضہ کشمیر میں جھوٹے مقدمات میں لوگوں کو بند کردیا گیا ہے، وہاں صحافت کی آزادی نہیں ہے، باہر کی دنیا بھی اس ساری صورت حال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ بھارت کے پاس پہلگام واقعے کی کوئی توجیح نہیں یہ انہوں نے خود کرایا تھا، مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق ہی ممکن ہے، کشمیر کا خطہ وہ جگہ ہے جہاں صرف آہنی پردے پڑے ہوئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو کراچی پریس کلب کے دورے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ مشعال ملک نے کہا کہ میرے لئے کراچی پریس کلب میں خطاب کرنا اعزاز کی بات ہے، کراچی آتے ہی مجھے بہت پیار اور محبت ملی ہے، آپ صحافیوں نے مسئلہ کشمیر کو بہت اہمیت دی ہے، سب کو سچ دکھانا کراچی پریس کلب کا طرہ امتیاز رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی آنے کا مقصد 5 اگست کے حوالے سے مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنا تھا، میں نے بابائے قوم کے مزار سے اس جدوجہد کا آغاز کیا، یاسین ملک تہاڑ کی جیل میں ہیں، 11 سال ہوگئے ہیں ہمیں یاسین ملک سے جدا ہوئے، آپ نے شاید ہی دنیا کی تاریخ میں یاسین ملک جیسا قیدی دیکھا ہوگا، انہیں فیملی سے بات کی اجازت نہیں، ججز ایک کے بعد ایک فیصلہ سنا رہے ہیں، یاسین ملک پر بہت تشددد کیا گیا ہے، ان کے جسم میں مختلف ہڈیاں ٹوٹ چکی ہیں، مقبوضہ کشمیر میں جھوٹے مقدمات میں لوگوں کو بند کردیا گیا ہے، وہاں صحافت کی آزادی نہیں ہے، باہر کی دنیا بھی اس ساری صورت حال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔