حیدرآباد سکھر موٹروے منصوبے کے لیے صرف 15ارب مختص کیے گئے، شازیہ مری
اشاعت کی تاریخ: 10th, June 2025 GMT
پی پی رہنما نے کہا کہ منصوبے سے متعلق خدشات وزیراعظم کے سامنے رکھے ہیں اور وزیراعظم کو کئی خطوط لکھے ہیں، 15 ارب روپے اس منصوبے کے لیے ناکافی ہیں، یہ منصوبہ اس رقم سے مکمل نہیں ہوگا، لگتا ہے کام بھی شروع نہیں ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری کا کہنا ہے کہ حیدرآباد سکھر موٹروے منصوبے کے لیے صرف 15 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ بجٹ 2025-26ء پر پی پی رہنما شازیہ مری نے کہا کہ حیدرآباد سکھر موٹروے یہ 306 کلومیٹر رویہ منصوبہ ہے، منصوبے سے متعلق خدشات وزیراعظم کے سامنے رکھے ہیں اور وزیراعظم کو کئی خطوط لکھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 15 ارب روپے اس منصوبے کے لیے ناکافی ہیں، یہ منصوبہ اس رقم سے مکمل نہیں ہوگا، لگتا ہے کام بھی شروع نہیں ہوگا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: منصوبے کے لیے نہیں ہوگا
پڑھیں:
آئندہ مالی سال کے پی ایس ڈی پی میں خزانہ ڈویژن کے 6 جاری منصوبوں کے لئے 85 کروڑ 15 لاکھ 80 ہزار روپے مختص
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آئندہ مالی سال کے سرکاری شعبہ کے سالانہ ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت خزانہ ڈویژن کے 6 جاری منصوبوں کیلئے مجموعی طور پر 85 کروڑ 15 لاکھ 80 ہزار روپے کے فنڈز مختص کئے گئے ہیں۔
منگل کو جاری پی ایس ڈی پی کے مطابق آڈٹ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کے نفاذ اور اسے مرکزی دھارے میں لانے کے منصوبہ کیلئے 16 کروڑ 45 لاکھ 80 ہزار روپے، وفاقی حکومت میں پی ایف ایم پالیسی فریم ورک کے نفاذ کے منصوبہ کیلئے 5 کروڑ 70 لاکھ روپے، پاکستان منٹ کو جدید بنانے اور اسے اپ گریڈ کرنے کے منصوبہ کیلئے 15 کروڑ روپے، پاکستان آڈٹ اینڈ اکائونٹ اکیڈمی اسلام آباد کیلئے 33 کروڑ روپے، وفاقی اور صوبائی سطح پر پی ایف ایم کے تحت آن لائن بلنگ سلوشن منصوبہ کیلئے 5 کروڑ روپے اور خواتین کیلئے مخصوص مالیات سے متعلق منصوبوں کیلئے 10 کروڑ روپے کے فنڈز مختص کئے گئے ہیں۔
مزیدپڑھیں:پی ایس ڈی پی کے تحت وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت ڈویژن کیلئے 18580 ملین روپے کے فنڈز مختص