یونان کشتی حادثے کا مرکزی کردار انسانی سمگلر عمران ٹونی مصر سے گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 11th, June 2025 GMT
اسلام آباد (صغیر چوہدری) ایف آئی اے کی بڑی کامیابی، کشتی حادثات میں ملوث انتہائی مطلوب انسانی سمگلر عمران عرف ٹونی کو انٹرپول کی مدد سے مصر سے گرفتار کر لیا گیا۔
ایف آئی اے گوجرانوالہ زون نے انٹرپول کی معاونت سے کارروائی کرتے ہوئے انسانی سمگلنگ کے بین الاقوامی نیٹ ورک سے وابستہ مرکزی ملزم عمران عرف ٹونی کو مصر سے گرفتار کر کے پاکستان منتقل کر دیا۔ ملزم یونان کشتی حادثہ 2023 کا مرکزی کردار تھا، جس میں درجنوں پاکستانی جان سے گئے تھے۔
ایف آئی اے کے مطابق عمران ٹونی 2012 سے لیبیا سے انسانی سمگلنگ کی سرگرمیوں میں ملوث تھا اور سیف ہاؤسز کے نیٹ ورک کے ذریعے شہریوں کو غیر قانونی طور پر یورپ بھجوانے میں سہولت کاری کرتا تھا۔ ملزم نے درجنوں پاکستانیوں کو سمندر کے راستے بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹورے۔
ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزم کے خلاف انسانی سمگلنگ کے متعدد مقدمات درج ہیں۔ انٹرپول اسلام آباد اور انٹرپول مصر کی قریبی رابطہ کاری سے ملزم کی حوالگی ممکن ہوئی۔ گرفتار ملزم سے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے، جب کہ نیٹ ورک میں شامل دیگر ایجنٹوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار کارروائیاں جاری ہیں۔
ڈائریکٹر گوجرانوالہ زون عبدالقادر قمر نے کہا کہ کشتی حادثات میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ انسانی سمگلنگ کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل جاری ہے، اور معصوم جانوں سے کھیلنے والوں کو قانون کے مطابق سخت سزائیں دلوائی جائیں گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملک کے تمام ایئرپورٹس پر ایف آئی اے افسران ایجنٹوں کی نگرانی کے لیے مستعد ہیں اور بین الاقوامی سطح پر انسانی سمگلنگ کے نیٹ ورک کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
Post Views: 4.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: انسانی سمگلنگ کے ایف آئی اے نیٹ ورک
پڑھیں:
کوئٹہ اور تفتان بارڈر کے قریب کارروائی، 2 انسانی اسمگلر گرفتار
اسکرین گریبوفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے کوئٹہ اور تفتان بارڈر کے قریب کارروائی کرتے ہوئے 2 انسانی اسمگلرز کو گرفتار کر لیا۔
ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق کوئٹہ میں حوالہ ہنڈی کا نیٹ ورک ایک دکان سے چلنے کا انکشاف ہوا تھا جس پر کارروائی کرتے ہوئے ایف آئی نے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔ کارروائی کے دوران ایک لاکھ سے زائد افغانی اور امریکی ڈالر بھی برآمد کر لیے۔
ایف آئی اے نے ایک اور کارروائی کے دوران تفتان بارڈر کے قریب سے 2 انسانی اسمگلرز کو بھی گرفتار کر لیا۔
ایف آئی کے ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان سے غیر ملکی سم کارڈز اور موبائل فونز بھی برآمد کیے گئے ہیں۔