UrduPoint:
2025-09-18@01:26:34 GMT

ممبئی میں پاکستانی جوڑے کی 'پراسرار' موت

اشاعت کی تاریخ: 11th, June 2025 GMT

ممبئی میں پاکستانی جوڑے کی 'پراسرار' موت

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 11 جون 2025ء) بھارت کے صنعتی شہر ممبئی کی پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ پیر کے روز شہر کے کھارگھر علاقے میں ایک 45 سالہ پاکستانی شہری نے مبینہ طور پر اپنی 34 سالہ بیوی کو قتل کر دیا تھا اور پھر اس نے خودکشی کر لی۔

جرم کی اصل وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے تاہم لواحقین سے ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ جوڑا مالی طور پر مشکلات کا شکار تھا اور پاکستان واپس جانے کی تیاری کر رہا تھا۔

پولیس حکام کے مطابق نوتن داس عرف سنجے سچدیو اور ان کی اہلیہ سپنا نوتن داس، دونوں پاکستانی شہری تھے، جو اپنے 10 اور 6 سال کی عمر کے دو بچوں کے ساتھ چند ماہ قبل ہی طویل مدتی ویزے پر بھارت آئے تھے۔

بھارت 'جھگڑنے والی ایک بے قابو طاقت' ہے، پاکستانی وفد

البتہ مقامی پولیس نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ میاں بیوی میں مبینہ طور پر مالی بحران کے تعلق سےگھریلو جھگڑے ہو رہے تھے۔

(جاری ہے)

کھارگھر پولیس کے مطابق پیر کی صبح جب دونوں کا چھوٹا بچہ اسکول سے واپس آیا، تو اس نے سیکٹر 34 کی عمارت میں اپنے فلیٹ کا دروازہ اندر سے بند پایا، جبکہ اس کا بڑا بھائی ابھی اسکول میں ہی تھا۔

بچے نے اس کے بعد پڑوسیوں کو بلایا اور پولیس کی مدد سے جب گھر کو کھولا گیا، تو جوڑے کو خون میں لت پت پایا۔

پاکستان، بھارت کے درمیان جنگ کا خطرہ کم نہیں ہوا ہے، بلاول بھٹو

ڈپٹی کمشنر آف پولیس پرشانت موہتے نے کہا کہ ڈاکٹروں نے سپنا نوتن داس کو جائے وقوعہ پر ہی مردہ قرار دے دیا، جبکہ ان کے شوہر علاج کے دوران زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسے۔

پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش سے پتہ چلتا ہے کہ شوہر نے لڑائی کے بعد کچن کے تیز چاقو سے اپنی بیوی پر حملہ کیا، جس سے اس کی موت ہو گئی۔

ایک پولیس افسر نے بتایا کہ سچدیو، جو ابھی بھی سانس لے رہے تھے، کو قریبی اسپتال لے جایا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسے۔

کھارگھر پولیس اسٹیشن کے ایک اور افسر نے بتایا کہ پوسٹ مارٹم کے معائنے سے اس بات کا اشارہ ملتا ہے کہ سچدیو نے سپنا پر اس کی گردن، کمر اور کندھے پر چاقو سے حملہ کیا تھا اور بعد میں اسی ہتھیار کا استعمال کرتے ہوئے اپنی گردن پر بھی وار کیا۔

پولیس نے سچدیو کے خلاف دفعہ 103(1) کے تحت مقدمہ درج کیا ہے اور مزید ان کے دوستوں اور رشتہ داروں کے بیانات ریکارڈ کیے جا رہے ہیں۔

بھارت کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہیں، لیکن بے تاب بھی نہیں، پاکستان

پولیس نے بتایا کہ سپنا نوتن داس اور ان کے شوہر اصل میں پاکستانی شہری تھے۔ پرشانت موہتے نے کہا، "ہمارے ریکارڈ سے پتہ چلتا ہے کہ وہ نومبر 2024 میں طویل مدتی وزٹ ویزا پر بھارت آئے تھے۔

یہ جوڑا اپنے دو بچوں کے ساتھ پچھلے چھ ماہ سے فلیٹ میں مقیم تھا۔ ہم فی الحال جاری تفتیش کے حصے کے طور پر ان کے ویزوں اور دیگر شناختی دستاویزات کی مکمل تصدیق کر رہے ہیں۔"

ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ جوڑا اپنے دو بیٹوں، جن کی عمریں 10 اور 6 سال تھیں، کے ساتھ بھارت آیا تھا۔ وہ کھارگھر میں کرائے کے اپارٹمنٹ میں رہائش پذیر تھے اور ملازمت کے مواقع کی تلاش میں تھے۔

ایک مقامی تفتیشی افسر نے بتایا کہ ان کے درمیان اکثر جھگڑے ہوتے رہتے تھے اور مالی عدم استحکام کی وجہ سے وہ پاکستان واپس جانے پر بھی غور کر رہے تھے۔

موہتے نے کہا کہ پولیس انتظامیہ کے لیے ایک بڑی تشویش پیچھے چھوڑے گئے دو چھوٹے بچوں کی بہبود اور مستقبل ہے۔ "ہم یہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ ان کی دیکھ بھال اب کون کرے گا۔"

بھارت: دریائے چناب پر دنیا کے سب سے اونچے ریل پل کا افتتاح

22 اپریل کو پہلگام حملے کے بعد بھارت نے تمام پاکستانی شہریوں کے ویزے معطل کر دیے تھے، تاہم اس میں پاکستانی ہندوؤں کے لیے جاری کیے گئے طویل مدتی ویزوں کو مستثنیٰ رکھا گیا تھا۔

ادارت: جاوید اختر

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے نے بتایا کہ کے مطابق نوتن داس کے ساتھ

پڑھیں:

نفرت کو شکست، پاک بھارت مقابلے میں بھارتی اور پاکستانی شائقین کی گلے ملنے کی ویڈیو وائرل

گزشتہ روز دبئی میں ہوئے پاک بھارت کرکٹ مقابلے کے دوران ایک خوشگوار منظر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔ بھارتی اور پاکستانی شائقین کی ایک ویڈیو وائرل ہو گئی ہے جس میں دونوں ملکوں کے کرکٹ فینز ایک دوسرے کو گلے لگاتے اور ’کرکٹ برادری‘ کے نعرے لگاتے دکھائی دے رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: پاک بھارت ٹاکرا: ٹاس کے بعد دونوں کپتانوں نے ہاتھ نہیں ملایا

ایسی ہی وائرل دیگر ویڈیوز چند گھنٹوں میں لاکھوں بار دیکھی جا چکی ہے اور صارفین اس اقدام کو نفرت اور کشیدگی کے ماحول میں امید کی کرن قرار دے رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: ایشیا کپ: پاک بھارت میچ میں تنازعہ کا شکار ہونے والے میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کون ہیں؟

سوشل میڈیا پر شائقین نے لکھا کہ کھیل دشمنی نہیں بلکہ دوستی کا پیغام دیتا ہے، اور یہی اصل اسپرٹ ہے جو پاکستان اور بھارت کے عوام کو قریب لا سکتی ہے۔

Divided by Borders, United by Cricket ❤️#PAKvsIND | #AsiaCup2025 | #INDvsPAK pic.twitter.com/6QCojydfEu

— Showbiz & News (@ShowbizAndNewz) September 15, 2025

تجزیہ کاروں نے بھی ایسے مناظر کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے عوام کے دل ایک دوسرے کے لیے نرم ہیں اور کھیل کی دنیا ہی وہ پلیٹ فارم ہے جو تعلقات میں مثبت تبدیلی لا سکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ایشیا کپ پاک بھارت چاچا کرکٹ صائم ایوب

متعلقہ مضامین

  • لاہور؛ اہل خانہ کو یرغمال بنا کر دوست کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار
  • کراچی: گلشنِ معمار میں فائرنگ، پنکچر لگوانے والا پولیس اہلکار جاں بحق
  • آن لائن گیم میں 13 لاکھ روپے ہارنے پر 14 سالہ بچے کی خودکشی
  • ’میچ کھیل سکتے ہیں، تو سکھ یاتری پاکستان کیوں نہیں جا سکتے؟‘
  • کراچی، 11 سالہ بچی کی پراسرار ہلاکت، گلا گھونٹ کر قتل کیے جانے کا انکشاف
  • کراچی، 11 سالہ بچی کے قتل کیس میں پیشرفت، تحقیقات میں اہم انکشافات
  • کراچی: شادی کے روز پراسرار طور پر لاپتہ ہونے والا دلہا 5 دن بعد گھر واپس پہنچ گیا
  • نفرت کو شکست، پاک بھارت مقابلے میں بھارتی اور پاکستانی شائقین کی گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
  • بھارتی ٹیم کا پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملانے سے انکار، مائیک ہیسن نے روداد بتا دی
  • ’اگر پہلگام کا مسئلہ ہے تو جنگ لڑیں‘، راشد لطیف بھارتی کھلاڑیوں کے رویے پر برس پڑے