اسرائیلی قیدیوں کو ہرصورت زندہ یا مردہ واپس لانا چاہتے ہیں: نیتن یاہو
اشاعت کی تاریخ: 11th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہونے کہاکہ غزہ میں اسرائیلی قیدیوں کی رہائی سے متعلق پیش رفت ہوئی ہے۔
تل ابیب عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو بیان میں کہا امید ہے جلد اچھی خبر ملے گی، اسرائیل قیدیوں کو ہر صورت زندہ یا مردہ واپس لانا چاہتا ہے،حماس نے 7 اکتوبر 2023ء کو 251 اسرائیلیوں کو یرغمال بنایا ہے۔
نیتن یاہو کا مزید کہنا تھا کہ 55 تاحال حماس کی قید میں ہیں، جن میں 31 اسرائیلی یرغمالی ہلاک ہو چکے۔
واضح رہے کہ اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو پہلے بھی کہہ چکے ہیں کہ اسرائیل کے دشمن اس کا اور انسانیت کی مشترکہ تہذیب کا خاتمہ کر کے جبر و دہشت کا راج چاہتے ہیں جبکہ ان کا ملک اپنے دفاع کی جنگ لڑتا رہے گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: نیتن یاہو
پڑھیں:
ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ کو پیش کردیں
تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیاازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ بخیتار سیدوف کو پیش کردیں۔
مدثر ٹیپو کا کہنا تھا کہ یہ ان کے لیے اعزاز ہے کہ انہوں نے وزیرخارجہ سے ملاقات میں یہ اسناد پیش کیں۔
ازبک وزیر خارجہ بختیار سیدوف کا کہنا تھا کہ ملاقات میں مختلف امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔