احمد آباد طیارہ حادثہ، بھارتی تاریخ کے بدترین فضائی سانحات میں المناک اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 12th, June 2025 GMT
لندن جانے والی ایئر انڈیا کی پرواز جمعرات کی صبح احمد آباد کے سردار ولبھ بھائی پٹیل انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب گر کر تباہ ہو گئی، جس میں 242 افراد سوار تھے۔ طیارے میں 230 مسافر اور 12 عملے کے ارکان شامل تھے۔ حادثے میں کسی کے زندہ بچنے کی اطلاع نہیں ملی، اور جائے حادثہ پر امدادی کارروائیاں تاحال جاری ہیں۔
عینی شاہدین کے مطابق، جہاز لینڈنگ سے محض چند لمحے قبل زمین سے 625 فٹ کی بلندی پر تھا جب اچانک اس کا رابطہ کنٹرول ٹاور سے منقطع ہو گیا۔ اس کے فوراً بعد زوردار دھماکے کی آواز سنی گئی، اور طیارہ قریبی بستی میں جا گرا، جہاں متعدد عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔
مزید پڑھیں: ایئر انڈیا کا طیارہ کیسے تباہ ہوا؟ ویڈیو منظر عام پر آگئی
ریاستی حکومت اور سول ایوی ایشن حکام کے مطابق ابتدائی شواہد جہاز کے ٹیکنیکل سسٹم میں ممکنہ خرابی کی جانب اشارہ کرتے ہیں، تاہم حتمی وجوہات کا تعین بلیک باکس کی بازیابی اور تفصیلی تحقیقات کے بعد کیا جائے گا۔
اس المناک واقعے نے بھارت کی فضائی تاریخ میں کئی اور بڑے سانحات کی یاد تازہ کر دی ہے، جن میں 1996 کا چرخ ڈیڈری فضائی تصادم (349 ہلاکتیں)، 1985 کی ایئر انڈیا بم دھماکہ پرواز 182 (329 ہلاکتیں)، 1988 کا احمد آباد حادثہ (133 ہلاکتیں)، اور 2010 کا مانگلور حادثہ (158 ہلاکتیں) شامل ہیں۔
بھارتی فضائی تاریخ کے بڑے سانحاتچرخی دادری فضائی تصادم (1996):
سعودی ایئرلائنز اور قازقستان کے طیاروں کا تصادم، 349 افراد ہلاک۔
ایئر انڈیا پرواز 182 بم دھماکہ (1985):
کینیڈا کے ساحل کے قریب دھماکہ، 329 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
مزید پڑھیں: احمد آباد میں ایئر انڈیا کا طیارہ کریش، امریکی اسٹاک مارکیٹ میں بوئنگ کمپنی کے شیئرز گر گئے
احمد آباد حادثہ (1988):
انڈین ایئرلائنز کی پرواز حادثے کا شکار، 133 افراد ہلاک۔
مانگلور حادثہ (2010):
دبئی سے مانگلور آنے والا طیارہ رن وے سے پھسل گیا، 158 افراد جاں بحق۔
ممبئی حادثہ: (1978)
ممبئی سے دبئی جانے والی ایئر انڈیا کی پرواز 855 بوئنگ 747 کے ابرنمنٹ فالٹ کی وجہ سے 2 منٹ بعد سمندر میں گر گئی، تمام 213 افراد ہلاک ۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایئر انڈیا بھارتی فضائی تاریخ کے بڑے سانحات.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایئر انڈیا ایئر انڈیا
پڑھیں:
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جبر کی انتہا: تشدد کے بعد کشمیری کی لاش دریائے جہلم سے برآمد
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی مسلسل بڑھتی جارہی ہے۔ مختلف اضلاع میں روزانہ بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن جاری ہیں اور نوجوانوں کو جبری طور پر حراست میں لیا جارہا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بانڈی پورہ ضلع میں تین بچوں کے والد فردوس احمد میر کو 11 ستمبر کو گرفتار کیا گیا تھا، جنہیں دوران حراست بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور ان کی لاش دریائے جہلم سے برآمد ہوئی۔
فردوس احمد کے ماورائے عدالت قتل کے خلاف حاجن بانڈی پورہ میں شدید احتجاجی مظاہرے ہوئے، جن میں عوام نے متاثرہ خاندان کو انصاف دینے اور مجرم بھارتی فوجیوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ یہ بانڈی پورہ میں دو ہفتوں کے دوران دوسرا واقعہ ہے، اس سے قبل نوجوان زہور احمد صوفی بھی پولیس حراست میں شہید کیا گیا تھا۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ نے ان کے گردے پھٹنے اور شدید تشدد کی تصدیق کی تھی۔
رپورٹ کے مطابق ان ہلاکتوں کے بعد علاقے میں غیر اعلانیہ کرفیو نافذ کردیا گیا ہے تاکہ عوامی ردعمل کو دبایا جا سکے۔ اس کے علاوہ ڈوڈہ ضلع کے ایم ایل اے معراج ملک کو بھی سیلاب متاثرین کے حق میں آواز بلند کرنے پر کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔
کشمیری رکن پارلیمنٹ آغا روح اللہ نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت کشمیریوں کی شناخت، زبان اور دین کو ختم کرنے کی سازش کر رہی ہے، مگر عوام اپنی عزت اور انصاف کے لیے لڑتے رہیں گے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض فوج نے صرف پہلگام واقعے کی آڑ میں 3,190 کشمیریوں کو گرفتار کیا، 81 گھروں کو مسمار کیا اور 44 نوجوانوں کو جعلی مقابلوں میں شہید کیا۔
مقبوضہ وادی میں روزانہ احتجاج، ہڑتالیں اور مظاہرے اس بات کا ثبوت ہیں کہ بھارت دس لاکھ فوج کے باوجود کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی کو ختم کرنے میں ناکام ہے۔