وزیراعلیٰ سندھ نے بجٹ میں سرکاری ملازمین کے لیے کتنے ریلیف کا اعلان کیا؟
اشاعت کی تاریخ: 13th, June 2025 GMT
کراچی(نیوز ڈیسک)صوبہ سندھ کے بجٹ 2025-26 میں گریڈ 1 سے 16 تک کے ملازمین کے لیے 12 فیصد گریڈ اور 17 سے 22 کے ملازمین کو 10 فیصد ایڈہاک ایڈہاک ریلیف الاؤنس دیے جانے کا اعلان کیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پینشنز میں 8 فیصد اضافے کا اعلان کیا جبکہ معذور ملازمین کے لیے کنوینس الاؤنس بڑھانے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔
فلاحی اور ترقیاتی اقدامات کی مد میں خصوصی گرانٹس بھی فراہم کی جائیں گی۔ وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق بجٹ سندھ کی غیر استعمال شدہ صلاحیتوں کو بروئے کار لانے میں اہم کردار ادا کرے گا اور یہ ایک جامع بجٹ ہے۔
مزید پڑھیں: سابق بنگلہ دیشی وزیرسیف الزمان کے لندن میں 11 ملین پاؤنڈز کے اثاثے منجمد
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: اعلان کیا
پڑھیں:
کراچی کینٹ ریلوے اسٹیشن کی تزئین وآرائش مکمل، افتتاح آج ہوگا
— تصاویر بشکریہ سوشل میڈیاپاکستان ریلوے نے کراچی کینٹ ریلوے اسٹیشن کی تزئین وآرائش کا کام مکمل کرلیا ہے، جس کے بعد اسٹیشن کا افتتاح آج کیا جائے گا۔
مسافروں کو جدید و بہتر سہولتوں سے آراستہ کرنے لیے ریلوے اسٹیشن کو اپ گریڈ کر دیا گیا ہے۔
سفر کے تجربے کو بہتر بنانے کے لیے اپ گریڈ منصوبے کے تحت کراچی کے کینٹ اسٹیشن پر CIP لاؤنجز، اسکیلِیٹرز، ویٹنگ ایریا، ایگزیکٹو واش روم، فوری ٹکٹ کے حصول کے لیے پی او، اے ٹی ایم مشینیں، مفت وائی فائی اور کئی دیگر جدید سہولتیں متعارف کروائی گئی ہیں۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف آج (پیر) کراچی کا دورہ کریں گے، جہاں وہ کراچی کینٹونمنٹ (کینٹ) ریلوے اسٹیشن کے اپگریڈیشن منصوبے کا جائزہ لیں گے۔
وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے گزشتہ روز کراچی کینٹ اسٹیشن کا دورہ کیا، جہاں اسٹیشن کی جدید اپ گریڈیشن اور سہولتوں کا خود باریکی سے جائزہ لیا اور ٹرین سروس کا بھی معائنہ کیا۔