اسرائیل نے مسجد اقصیٰ کو نمازیوں کے لیے غیر معینہ مدت تک بند کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 13th, June 2025 GMT
اسرائیل نے کورونا وبا کے بعد پہلی بار مسجد اقصیٰ کو غیر معینہ مدت تک کے لیے مکمل طور پر بند کر دیا جس کے باعث آج وہاں نماز جمعہ بھی نہ ہوسکی۔
فلسطینی خبر رساں ایجنسی "وفا" کے مطابق اسرائیلی فورسز نے فجر کی نماز کے بعد مسجد پر دھاوا بولا اور وہاں موجود نمازیوں کو زبردستی نکال دیا۔
نمازیوں کو بیدخل کرنے کے بعد اسرائیلی فوج نے مسجد اقصیٰ کے تمام دروازے بند کر دیے گئے اور کسی کو اندر داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔
اسرائیل کی جانب سے مسجد اقصیٰ کی بندش ایران پر حملے کے چند گھنٹوں بعد کی گئی جب کہ مغربی کنارے میں مکمل لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔
اسلامی وقف کے بین الاقوامی امور، سیاحت، اور سفارتکاری کے ڈائریکٹر عون بزباز نے مڈل ایسٹ آئی کو بتایا کہ اسرائیل نے ایران کے ساتھ کشیدگی کو مسجد اقصیٰ کا مزید کنٹرول حاصل کرنے کے لیے استعمال کیا۔
انھوں نے مزید کہا کہ اسرائیل نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ یہ بندش عوام کی حفاظت کے لیے ہے لیکن صرف وقف کے ملازمین کو مسجد میں داخل ہونے کی اجازت دی گئی۔
واضح رہے کہ مسجد اقصیٰ کی بندش اور نمازیوں پر پابندی مذہبی آزادی کے بنیادی حق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اسرائیل نے کے لیے
پڑھیں:
خیبرپختونخوا اور پشاور بار کا عدالتوں میں موبائل سروس کی بحالی تک ہڑتال کا اعلان
کورٹ میں موبائل سنگلز کی بندش پر خیبرپختونخوا اور پشاور بار ایسوسی ایشن نے 18 ستمبر سے غیر معینہ مدت کیلیے ہڑتال کا اعلان کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور ہائیکورٹ اور ڈسٹرکٹ کورٹ میں موبائل سگنلز کی بندش کے خلاف پشاور بار ایسوسی ایشن کی اپیل پر خیبرپختونخوا بار کونسل کا 18 ستمبر سے عدالتی بائیکاٹ کا اعلان کیا۔
پشاور بار ایسوسی ایشن کے مطابق 18 ستمبر سے غیر معینہ مدت تک ہڑتال ہوگا، کوئی وکیل عدالتوں میں پیش نہیں ہوگا۔ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پشاور ہائیکورٹ اور ڈسٹرکٹ کورٹ میں موبائل سگنلز کی بندش کے خلاف وکلاء نے عدالتی بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عدالتوں میں موبائل سگنلز بندش کی وجہ سے وکلاء اور سائلین کو مشکلات کا سامنا ہے، جب تک موبائل سگنلز کا مسلہ حل نہیں ہوتا ہڑتال جاری رہے گا۔