پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل کرانے کی بھارتی کوششیں ناکام
اشاعت کی تاریخ: 14th, June 2025 GMT
فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے حالیہ اجلاس میں بھارت کی جانب سے پاکستان کو دوبارہ گرے لسٹ میں ڈالنے کی کوشش ناکام ہو گئی۔
ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل کرنے کے بجائے صرف رپورٹنگ زمرے میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کو شکست: آئی ایم ایف نے پاکستان کو دیے گئے قرضوں کا ازسرنو جائزہ لینے کا مطالبہ مسترد کردیا
بھارت کے سفارتی وفد نے اجلاس میں پاکستان کے خلاف بھرپور لابنگ کی، تاہم چین نے پاکستان کے حق میں دوٹوک مؤقف اپناتے ہوئے اس کی مخالفت کی۔ اس کے ساتھ ساتھ ترکی اور جاپان نے بھی پاکستان کی مکمل حمایت کی، جس سے بھارت کی کوشش کامیاب نہ ہوسکی۔
یاد رہے کہ پاکستان کو اکتوبر 2022 میں ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکالا گیا تھا، اس سے قبل پاکستان 2018 سے گرے لسٹ میں شامل تھا اور اس دوران پاکستان کی جانب سے منی لانڈرنگ اور دہشتگردوں کی مالی معاونت کے خلاف کئی اہم اقدامات کیے گئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر خزانہ کی ایف اے ٹی ایف گائیڈ لائنز کے مطابق ڈیجیٹل اثاثوں کے ضابطہ کار کو یقینی بنانے کی ہدایت
ایف اے ٹی ایف کی ایک عالمی تنظیم ہے جس کے 37 ارکان میں امریکا، برطانیہ، بھارت، چین، ترکی، یورپی کمیشن اور خلیج تعاون کونسل شامل ہیں۔ اس تنظیم کا بنیادی مقصد دنیا بھر میں مالیاتی جرائم اور دہشتگردی کی مالی معاونت کی روک تھام ہے۔
تازہ فیصلے کو پاکستان کے لیے ایک اہم سفارتی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے،جبکہ بھارت کو ایک بار پھر عالمی سطح پر سُبکی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news ایف اے ٹی ایف بھارت پاکستان فنانشل ایکشن ٹاسک فورس گرے لسٹ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایف اے ٹی ایف بھارت پاکستان فنانشل ایکشن ٹاسک فورس ایف اے ٹی ایف پاکستان کو
پڑھیں:
بھارتی ویاگرا گولیوں کی بڑی کھیپ کراچی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
کراچی:پاکستان کسٹمز انفورسمنٹ نے موچکو چیک پوسٹ پر ایک کارروائی میں بلوچستان سے کراچی آنے والی مسافر بس کے ذریعے اسمگل شدہ اشیاء منتقل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔
حکام نے بلوچستان سے آنے والی مسافر بس نمبر ایل ای ایس 5724 کی تلاشی کے دوران خفیہ خانوں سے چھوٹے دانوں کی صورت 9 کلوگرام اسمگل شدہ چاندی اور مختلف برانڈز کی 8 ہزار بھارتی ویاگرا ٹیبلٹس برآمد کرلیں۔
پاکستان کسٹمز کے ترجمان کے مطابق برآمد ہونے والی اسمگل شدہ چاندی، ویاگرا ٹیبلٹس اور مسافر بس کی مجموعی مالیت 3 کروڑ 15 لاکھ روپے ہے۔ کسٹمز حکام نے مقدمہ درج کرکے بس سمیت برآمد ہونے والی اشیاء کو ضبط کرلیا ہے۔