بھارتی شہر بھوپال میں اچانک 90 ڈگری پر مڑنے والاعجیب پل
اشاعت کی تاریخ: 14th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
بھوپال: بھارت میں انجینئرنگ کی بے حسی اور نااہلی کی انتہا سامنے آئی ہے، بھوپال میں اچانک 90 ڈگری پر مڑنے والاعجوبہ پل تیار کر لیا گیا ہے جس پر دنیا حیران رہ گئی ہے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں حال ہی میں تعمیر ہونے والا عیش باغ اوور برج اپنی تکنیکی کامیابی کی بجائے اپنے عجیب و غریب موڑ کی وجہ سے خبروں کی زینت بن گیا ہے۔
یہ برج ایک سیدھی سڑک پر چلتے ہوئے اچانک 90 ڈگری کا موڑ مڑ جاتا ہے، وہ بھی بغیر کسی وارننگ سائن کے، موڑ پر دیوار سے گاڑیوں کے ٹکرانے کا خدشہ بھی ہوتا ہے، جس کی وجہ سے مقامی افراد نے پل کو ”کنفیوژن کا مجسمہ“ قرار دے دیا۔
https://jasarat.com/wp-content/uploads/2025/06/ssstwitter.com_1749912154482.mp4
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھوپال میں عیش باغ اسٹیڈیم کے قریب ریلوے اوور برج نے افتتاح سے پہلے ہی تنازعہ کھڑا کر دیا ہے، مقامی لوگوں نے اس پر حفاظتی خدشات اٹھائے ہیں، ماہرین کا بھی کہنا ہے کہ نوے ڈگری کا اس کا زاویہ مسافروں کے لیے خطرہ بن سکتا ہے، یہ موڑ گاڑیوں کے لیے مشکل ثابت ہوگا اور حادثات کا امکان بڑھ جائے گا۔
عجیب و غریب ڈیزائن والے اس پل کی تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں، اور لوگ اس پر بحث کرنے لگے ہیں، جس کے بعد محکمہ تعمیرات عامہ کے وزیر راکیش سنگھ نے ایک بیان میں کہا کہ اس معاملے کی جانچ کی جائے گی۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: بھوپال میں
پڑھیں:
پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم کی خاتون کو باہر ملک جانے سے روک دیا گیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251103-01-6
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائرپورٹ پر پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیم کی خاتون خولہ ادریس کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا۔ نیو اسلام آباد سے سعودی عرب جاتے ہوئے خولہ ادریس چودھری اور ان کے خاوند کو روکا گیا۔ خولہ ادریس کے خاوند بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ذرائع کے مطابق دونوں کو سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی کی ٹیم کے حوالے کردیا گیا۔