شان پولاک کی جذباتی کمنٹری، ڈبلیو ٹی سی فتح پر فخر کا اظہار
اشاعت کی تاریخ: 14th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں جنوبی افریقا کی آسٹریلیا کے خلاف شاندار جیت نے نہ صرف مداحوں کو جوش دلایا بلکہ لیجنڈری بولر شان پولاک بھی اپنی خوشی پر قابو نہ رکھ سکے۔ جیسے ہی وکٹ کیپر بیٹر کائل ویرین نے فاتحانہ شاٹ کھیلا، پولاک کمنٹری باکس میں کھڑے ہو گئے اور دیر تک قومی ٹیم کی جیت پر بات کرتے رہے۔
شان پولاک نے جذبات سے لبریز آواز میں کہا کہ “یہ جنوبی افریقا کے لیے ایک تاریخی لمحہ ہے۔ ہم نے ایک بڑی اور مضبوط ٹیم کو شکست دی ہے۔ برسوں سے ہم پر یہ سوال اٹھایا جاتا رہا کہ ہم آئی سی سی ایونٹس کیوں نہیں جیتتے، لیکن آج وہ سوال ختم ہو گیا ہے۔”
سابق پروٹیز بولر نے مزید کہا کہ “ہماری ٹیم نے ہمت دکھائی، اعتماد کے ساتھ میدان میں اتری، اور ایک مضبوط حریف کے خلاف ڈٹ کر کھیلی۔ یہ 2025 کی کلاس ہے، اور اب جنوبی افریقا آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن ہے۔”
شان پولاک کا کہنا تھا کہ “مجھے یقین ہے کہ اس وقت جنوبی افریقا کی سڑکوں پر لوگ جشن منا رہے ہوں گے، رقص کر رہے ہوں گے۔ رینبو نیشن اپنے پروٹیز یونٹ پر فخر کر رہی ہوگی۔”
جنوبی افریقا کی اس تاریخی جیت نے نہ صرف ان کی کرکٹ تاریخ میں ایک نیا باب رقم کیا، بلکہ سابق لیجنڈز کے دل بھی جیت لیے.
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جنوبی افریقا
پڑھیں:
امیر مقام کا پروفیسر عبد الغنی بٹ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار
وفاقی وزیر امور کشمیر امیر مقام نے حریت کانفرنس کے سابق چیئرمین پروفیسر عبد الغنی بٹ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔
امیرمقام نے پروفیسر عبد الغنی بٹ کی تحریک آزادی کشمیر کیلیے خدمات پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ پروفیسر عبد الغنی بٹ عمر بھر تحریک آزادی سے جڑے رہے ، پروفیسر عبد الغنی بٹ جرات و بہادری کا پہاڑ تھے۔
امیر مقام نے کہاکہ پروفیسر عبد الغنی بٹ کی پاکستان سے محبت دیدنی تھی ،پروفیسر عبد الغنی بٹ کے لواحقین اور کشمیری قوم سے اظہار تعزیت کرتا ہوں پروفیسر عبد الغنی بٹ کشمیر کی تاریخ پر ایک کتاب تھے