پشاور، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پی ٹی آئی کارکن جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 15th, June 2025 GMT
پولیس کے مطابق جاں بحق پی ٹی آئی کارکن کی شناخت اسرار کے نام سے ہوئی، نامعلوم افراد مقتول پر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور کے تھانہ جلوزئی کی حدود میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پی ٹی آئی کارکن جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق پی ٹی آئی کارکن کی شناخت اسرار کے نام سے ہوئی، نامعلوم افراد مقتول پر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔ ایس ایچ او پولیس ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور تفتیش کا آغاز کر دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔ جاں بحق ہونے والے پی ٹی آئی کارکن کی لاش اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: نامعلوم افراد
پڑھیں:
خیبرپختونخوا اور پشاور بار کا عدالتوں میں موبائل سروس کی بحالی تک ہڑتال کا اعلان
کورٹ میں موبائل سنگلز کی بندش پر خیبرپختونخوا اور پشاور بار ایسوسی ایشن نے 18 ستمبر سے غیر معینہ مدت کیلیے ہڑتال کا اعلان کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور ہائیکورٹ اور ڈسٹرکٹ کورٹ میں موبائل سگنلز کی بندش کے خلاف پشاور بار ایسوسی ایشن کی اپیل پر خیبرپختونخوا بار کونسل کا 18 ستمبر سے عدالتی بائیکاٹ کا اعلان کیا۔
پشاور بار ایسوسی ایشن کے مطابق 18 ستمبر سے غیر معینہ مدت تک ہڑتال ہوگا، کوئی وکیل عدالتوں میں پیش نہیں ہوگا۔ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پشاور ہائیکورٹ اور ڈسٹرکٹ کورٹ میں موبائل سگنلز کی بندش کے خلاف وکلاء نے عدالتی بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عدالتوں میں موبائل سگنلز بندش کی وجہ سے وکلاء اور سائلین کو مشکلات کا سامنا ہے، جب تک موبائل سگنلز کا مسلہ حل نہیں ہوتا ہڑتال جاری رہے گا۔