ساہیوال: ہیلمٹ نہ پہننے پر روکی گئی موٹر سائیکل پر بیٹھی خاتون دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 15th, June 2025 GMT
—فائل فوٹو
ساہیوال کے قریب جی ٹی روڈ پر موٹر سائیکل پر بیٹھی خاتون دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہو گئی۔
موٹر وے پولیس کے سیکٹر کمانڈر عاطف شہزاد کے مطابق موٹر سائیکل سوار کو ہیلمٹ نہ پہننے کی خلاف ورزی پر روکا گیا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ جرمانہ ادا کرنے کے بعد موٹر سائیکل سوار کی والدہ کو دل کا دورہ پڑ گیا۔
سیکٹر کمانڈر موٹر وے پولیس عاطف شہزاد نے بتایا ہے کہ انکوائری جاری ہے، پیٹرولنگ افسران کی کوتاہی ثابت ہوئی تو کارروائی کی جائے گی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: موٹر سائیکل
پڑھیں:
کراچی، سی ویو کے قریب کار سے خاتون سمیت 2 افراد کی لاشیں برآمد
کراچی کے علاقے کلفٹن سی ویو کے قریب اپارٹمنٹ کی پارکنگ میں گاڑی سے خاتون سمیت دو افراد کی لاشیں ملی ہیں۔
پولیس کے مطابق مرد کی شناخت شہباز ملک کے نام سے ہوئی، جو ریٹائرڈ سرکاری افسر تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر گاڑی میں گیس بھرنے سے موت واقع ہوئی ہو۔
دوسری جانب لیاری چاکیواڑہ میں فلیٹ سے ایک شخص کی لاش ملی ہے۔