راولپنڈی:

سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نے وکلا کے خلاف پیکا ایکٹ سمیت دھمکیاں دینے وغیرہ کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کروا دیا۔

مقدمہ سٹی ٹریفک پولیس کے انسپکٹر واجد کی مدعیت میں تھانہ کینٹ میں درج کیا گیا۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق عملے کی ساتھ ڈیوٹی پر موجود تھا کہ چودھری رضوان الٰہی ایڈووکیٹ کی فیس بک پر ویڈیو وائرل ہوئی۔

واقعہ ہفتے کو حیدر روڈ پر پیش آیا جہاں موٹر سائیکل سوار کو ہیلمٹ اور فرنٹ نمبر پلیٹ نہ ہونے پر روکا گیا۔ موٹر سائیکل سوار ملک تجمل کو چالان ٹکٹ جاری کیا اور کاغذات نہ ہونے پر موٹر سائیکل کو پابند کیا۔

موٹر سائیکل سوار نے تعارف کروایا کہ وکیل ہوں اور فون کرکے 15 وکلا کو بلا لیا جبکہ سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں، موقع پر موجود دیگر افسران نے معاملہ رفع دفع کرایا لیکن بعدازاں سوشل میڈیا پر چودھری رضوان الٰہی ایڈووکیٹ نے اپنی فیس بک کر پولیس کو بدنام کرنے کے لیے ویڈیو وائرل کر دی۔

مذکورہ نے محکمہ پولیس کے عزت و وقار کو مجروع کرنے کی نیت سے عوام کو اشتعال دلانے کی خاطر ویڈیو وائرل کی۔

مقدمے کے متن کے مطابق باوردی پولیس عملے کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیکر کار سرکار میں مزاحمت کرکے جرائم کا ارتکاب کیا گیا جس پر مذکورہ افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔

پولیس کے مطابق مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور تفتیش میں مصروف ہیں۔ دوسری جانب، وکلا نے مقدمے کو جعلی قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: موٹر سائیکل

پڑھیں:

موٹر وے ایم ٹو پر مسافر کوسٹر میں آگ بھڑک اٹھی

راولپنڈی:

موٹر وے ایم ٹو پر چکری کے قریب راولپنڈی سے لاہور جانے والی مسافر کوسٹر میں آگ بھڑک اٹھی۔

ریسکیو 1122 اور موٹر وے پولیس کے امدادی ادارے بس میں لگی آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں، تمام مسافر و عملہ محفوظ ہے۔

حکام کے مطابق مسافر کوچ میں آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔

متعلقہ مضامین

  • ساہیوال: ہیلمٹ نہ پہننے پر روکی گئی موٹر سائیکل پر بیٹھی خاتون دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق
  • راولپنڈی میں ٹریفک وارڈن سے بدتمیزی ، پیکا ایکٹ کے تحت 10 سے 15 وکلا کے خلاف مقدمہ درج
  • موٹر وے ایم ٹو پر مسافر کوسٹر میں آگ بھڑک اٹھی
  • راولپنڈی: پیکا ایکٹ کے تحت 10 سے 15 وکلا کے خلاف مقدمہ درج
  • ٹریفک وارڈن کو دھمکی،پیکا ایکٹ کے تحت وکلاء کیخلاف مقدمہ درج
  • درجن بھر وکلا کیخلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج، وجہ کیا بنی؟
  • راولپنڈی: پیکا ایکٹ کے تحت 10 سے 15 وکلاء کیخلاف مقدمہ درج
  • سکھر ، جرائم کی لہر ، ایک ہی دن میں ڈکیتی کی 15وارداتیں
  • کراچی: سرجانی ٹاؤن میں موٹر سائیکل سوار نوجوان گہرے مین ہول میں گر کر جاں بحق