تہران(نیوز ڈیسک)ایران کے پاسداران انقلاب نے پیر کو اسرائیل کے خلاف آٹھویں مرحلے کی کارروائی کے دوران اسرائیل کے کثیر الجہت دفاعی نظام کو درہم برہم کرنے کے لیے نئے طریقے استعمال کرنے کا دعویٰ کیا ہے، جس کے نتیجے میں اسرائیلی دفاعی نظام ایک دوسرے کو ہی نشانہ بنانے لگے۔

ترک نشریاتی ادارے ’انادولو‘ کی رپورٹ کے مطابق پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ اس تازہ اور پہلے سے کہیں زیادہ طاقتور اور تباہ کن حملے میں جدید انٹیلی جنس اور ساز و سامان استعمال کیا گیا، جس کے باعث اسرائیلی دفاعی نظام میں شدید خلل پیدا ہوا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ دشمن کے کثیر الجہتی دفاعی نظام کو اس طرح ناکارہ بنایا گیا کہ صہیونی حکومت کے دفاعی نظام خود ایک دوسرے کو نشانہ بنانے لگے۔

پاسداران نے کہا کہ اُن کی تکنیکی جدت کے باعث امریکی اور مغربی حمایت یافتہ اسرائیلی دفاعی ٹیکنالوجی کے باوجود زیادہ تر میزائل اپنے اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنانے میں کامیاب رہے۔

ایران نے اس کارروائی کو اپنے شہید کمانڈرز سے کیے گئے وعدوں کی تکمیل قرار دیا اور کہا کہ یہ ثابت ہو گیا کہ اسلامی ایران کے خلاف صہیونی دشمن اور امریکیوں کے تمام عسکری و تزویراتی حساب کتاب مکمل طور پر غلط ثابت ہوئے ہیں۔

پاسداران انقلاب نے خبردار کیا کہ جعلی صہیونی ریاست کے اہم اہداف پر موثر، ہدف شدہ اور زیادہ تباہ کن حملے جاری رہیں گے، یہاں تک کہ اُس کا کُلی طور پر خاتمہ ہو جائے۔

ایرانی حملوں کے نتیجے میں پیر کے روز درجنوں افراد ہلاک و زخمی ہوئے۔ یاد رہے کہ دونوں میں ملکوں میں کشیدگی اُس وقت شدت اختیار کر گئی تھی جب جمعے کو علی الصبح اسرائیلی فورسز نے ایران کے جوہری اور میزائل مراکز پر حملے کر کے اعلیٰ فوجی کمانڈروں اور سائنسدانوں کو نشانہ بنایا تھا۔
مزیدپڑھیں:جمعہ کوعام تعطیل کااعلان

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: اسرائیلی دفاعی دفاعی نظام

پڑھیں:

یوکرین کا روس کی اہم آئل پورٹ پر ڈرون حملہ، غیرملکی جہازوں کا نقصان

ماسکو:

یوکرین نے روس کی بحیرہ اسود میں مرکزی بندرگار تاؤپسے پر ڈرون حملہ کیا، جس کے نتیجے میں آئل ٹرمینل اور دو غیرملکی جہازون کو نقصان پہنچا۔

غیرملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روسی حکام نے بتایا کہ تاؤپسے میں ہونے والے حملے میں دو غیرملکی جہازوں کو نقصان پہنچا ہے جہاں بحیرہ اسود میں روس کے بڑے آئل ٹرمینلز میں سے ایک ہے اور حملے میں اس ٹرمینل پر آگ بھڑک اٹھی۔

روس کے کراسنڈور ریجن کے ایمرجنسی آپریشنل ہیڈکوارٹرز سے جاری بیان میں کہا گیا کہ تاؤپسے بندرگاہ پر ڈرون حملہ رات کو ہوا جہاں موجود دو غیرملکی جہاز نشانہ بنے۔

بیان میں کہا گیا کہ اس حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے، جہاز کا عملہ سمیت وہاں کام کرنے والے دیگر افراد محفوظ ہیں لیکن بندرگاہ کی عمارت اور ٹرمینل کا انفرااسٹرکچر کو نقصان پہنچا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ روسی اور یوکرینی ٹیلی گرام چینلوں میں مختلف ویڈیوز میں دیکھایا گیا ہے، جس میں ٹرمینل میں تیل کے ٹینکر میں آگ لگی ہوئی ہے۔

ادھر یوکوین کی اندرونی سیکیورٹی سروس ایس بی یو کے عہدیدار نے بتایا کہ یوکرین کی فورسز نے تاؤپسے آئل ٹرمینل پر ڈورن حملہ کیا، 5 ڈرونز نے ایک آئل ٹینکر، لوڈنگ انفرا اسٹرکچر اور پورٹ کی عمارت کو نشانہ بنایا۔

رپورٹ کے مطابق تاؤپسے بحیرہ اسود میں آئل ٹرمینل اور روزنیفٹ آئل ریفائنری کا مرکز ہے، جس کو یوکرین نے رواں برس کئی مرتبہ ڈرون سے نشانہ بنایا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ابوظہبی ٹی10 لیگ: 1xBat مسلسل دوسرے سال بھی آفیشل اسپانسر مقرر
  • مقبوضہ کشمیر اور بھارت میں سچ بولنے پر صحافیوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے
  • یوکرین کا روس کی اہم آئل پورٹ پر ڈرون حملہ
  • سی پیک فیز ٹو کا آغاز ہو چکا، چین نے کبھی کسی دوسرے ملک سے تعلق نہ رکھنے کی شرط نہیں لگائی، احسن اقبال
  • یوکرین کا روسی آئل پورٹ پر ڈرون حملہ، غیرملکی جہازوں کو نقصان
  • یوکرین کا روس کی اہم آئل پورٹ پر ڈرون حملہ، غیرملکی جہازوں کا نقصان
  • کینیڈا اور فلپائن کا دفاعی معاہدہ، چین کو روکنے کی نئی حکمتِ عملی
  • سرگودھا: 15 سالہ طالبہ سے 16 ماہ تک 5 ملزمان کی مبینہ زیادتی
  • پارا چنار حملہ کیس، راستہ دوسرے ملک سے آتا ہے، دشمن پہچانیں: سپریم کورٹ
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے دوسرے ورلڈ کلچرل فیسٹیول کا افتتاح کردیا