پاکستان کے مختلف شہروں میں آج چند مقامات پر آندھی /جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 17th, June 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آٰج بروز منگل روز کشمیر ،گلگت بلتستان ،شمال مشرقی /جنوبی پنجاب ،خطۂ پوٹھوہار، خیبرپختونخواہ، جنوب مشرقی/مشرقی سندھ اور شمالی مشرقی بلوچستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر آندھی /جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے ۔ اس دوران بالائی خیبرپختونخواہ میں ایک دو مقامات پر تیز بارش ہوسکتی ہے۔
منگل کے روز ملک کے بیشتر علاقو ں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان۔ شمال مشرقی پنجاب ، کشمیر ،گلگت بلتستان ، بالائی خیبرپختونخواہ اور جنوبی مشرقی/ مشرقی سندھ میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر آندھی /جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہا۔ تاہم خیبرپختونخوا اور شمال مشرقی بلوچستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔
سب سے زیادہ بارش: بلوچستان: بارکھان13، خیبر پختونخواہ: مالم جبہ06،ڈیرہ اسماعیل خان ایئرپورٹ 04، دیر (لوئر 02)، اور کالام میں01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔
آج ریکارڈ کئے گئے زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت : تربت47 ، جیکب آباد46،دادو،موہنجوداڑو اور سبی میں 45ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
منگل (رات) ا سلام آباد اور گردونواح میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں /آندھی اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان۔
منگل کے روز:ا سلام آباد اور گردونواح میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: اور گرج چمک کے ساتھ بارش بارش کا امکان چند مقامات پر ا ندھی
پڑھیں:
محکمہ موسمیات نے کراچی میں بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان ظاہر کردیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ شہر میں رات اور صبح کے اوقات میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو شہر کا مطلع کہیں جزوی ابرآلود اور کہیں صاف رہا، کم سےکم درجہ حرارت 25.5 جبکہ زیادہ سے زیادہ 32.3ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔
ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق اگلے 3 روز تک شہر کا مطلع ابرآلود اور مرطوب رہنے کا امکان ہے تاہم صبح اور رات کے اوقات میں ہلکی بارش، پھوار، بونداباندی کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ سمندری ہوائیں مسلسل بحال رہنے کی توقع ہے اور صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
ارلی وارننگ سینٹر نے بتایا کہ گڈو اور سکھر میں اونچے جبکہ کوٹری بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔