بوڑھے اینڈرسن کی ٹی20 واپسی! بگ بیش لیگ ڈرافٹ میں شامل
اشاعت کی تاریخ: 17th, June 2025 GMT
انگلینڈ کے 43 سالہ لیجنڈری فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن نے ایک مرتبہ پھر ٹی20 لیگ کرکٹ میں واپسی کرلی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کے 2025-26 ایڈیشن کے پلئیرز ڈرافٹ میں جیمز اینڈرسن نے اپنا نام پیش کرکے مداحوں کو حیران کردیا ہے۔
جیمز اینڈرسن، اسوقت 43 برس کے ہیں، انہوں نے 2024 میں انٹرنیشنل کیرئیر سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا اور اس سے قبل ٹی20 فارمیٹ سے دوری اختیار کی تھی۔
مزید پڑھیں: بابراعظم کو آئی پی ایل کے اَن کیپڈ کھلاڑی سے بھی کم تنخواہ ملے گی
ٹی20 بلاسٹ سیزن میں شاندار واپسی کے بعد جیمز اینڈرسن نے بگ بیش لیگ میں شمولیت کیلئے اپنی نامزدگی پیش کی ہے، انکی حالیہ پرفارمنس میں 3 میچز میں 7 وکٹیں شامل ہیں۔
خیال رہے کہ بگ بیش لیگ کیلئے انٹرنیشنل پلئیرز کا ڈرافٹ 19 جون کو منعقد ہوگا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: جیمز اینڈرسن بگ بیش لیگ
پڑھیں:
اسرائیل کے اعتراض کے باوجود مقبوضہ مغربی کنارہ کا علاقہ اور لبنانی قلعے عالمی ورثے قرار
اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسکو کی عالمی ورثہ کمیٹی نے اسرائیل کے اعتراضات کے باوجود مقبوضہ مغربی کنارے کے تاریخی مقام سبسطیہ اور جنوبی لبنان کے جبل عامل خطے کے پانچ تاریخی قلعوں کو عالمی ثقافتی ورثہ قرار دے دیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں مقامات کو ساتھ ہی خطرے سے دوچار عالمی ورثہ کی فہرست میں بھی شامل کیا گیا ہے۔
اسرائیل نے اس فیصلے پر اعتراض کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ یہ اقدام سیاسی نوعیت کا ہے، اور خاص طور پر لبنان کے بیوفورٹ قلعہ کے حوالے سے سکیورٹی خدشات کا اظہار کیا۔
دوسری جانب فلسطینی اور لبنانی حکام نے اس فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے تاریخی اور ثقافتی ورثے کے تحفظ کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا۔
یونیسکو کی کمیٹی نے لبنان کے قدیم شہر صور کو بھی تنازع اور ممکنہ نقصان کے خدشات کے باعث خطرے سے دوچار عالمی ورثے کی فہرست میں شامل کیا ہے۔