بریڈ پٹ کی فلم ’ایف ون‘ کا سنسنی خیز ہیپٹک ٹریلر جاری، اس کی خاص بات کیا ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 17th, June 2025 GMT
ہالی ووڈ اداکار بریڈ پٹ کی فارمولا ون پر مبنی نئی فلم ’ایف ون‘ کا سنسنی خیز ٹریلر جاری کردیا گیا ہے جس کی ریلیز کا مداح بےصبری سے انتظار کر رہے ہیں۔
ٹریلر میں اعلان کیا گیا ہے کہ یہ فلم رواں ماہ 27 جون کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ یہ کوئی عام ٹریلر نہیں اس کی خاص بات یہ ہے کہ ایپل کمپنی نے آئی فون صارفین کے لیے ایک منفرد قدم اٹھاتے ہوئے اس فلم کا دنیا کا پہلا ’ہیپٹک ٹریلر‘ جاری کیا ہے، جو صرف Apple TV ایپ پر دستیاب ہے۔
ہیپٹک ٹریلر، ایپل کے Taptic Engine کی مدد سے تیار کیا گیا ہے، جو فلم کے ایکشن مناظر کو فون کی وائبریشن کے ذریعے محسوس کرواتا ہے۔
یعنی صارفین کو فارمولا ون کار کی انجن کی آواز، گیئر شفٹس، گاڑی کے جھٹکے اور ریسنگ ٹریک کی لرزش جیسے مناظر حقیقی انداز میں اپنے ہاتھوں میں محسوس ہوں گے۔ تاہم یہ حیرت انگیز تجربہ صرف iOS 18.
فلم میں بریڈ پٹ ایک سابق فارمولا ون ڈرائیور ’سونی ہیز‘ کا کردار نبھا رہے ہیں۔ تھرلر سے بھرپور اس فلم کی ہدایتکاری جوزف کوسنزکی نے کی ہے، جبکہ موسیقی ہینس زمر نے ترتیب دی ہے۔
TagsShowbiz News Urdu
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
وفاقی حکومت کا بڑا فیصلہ ,ملک بھر میں سوئی گیس کنکشنز پر عائد پابندی ختم
شاہد سپرا: وفاقی حکومت نے ملک بھر میں سوئی گیس کنکشنز پر عائد پابندی ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے.
ذرائع کے مطابق قدرتی گیس کی بجائے ایل این جی کی بنیاد پر گیس کنکشن فراہم کئے جا سکیں گے،سوئی ناردرن کمپنی نےایل این جی بنیاد پر کنکشنز کیلئے تجاویز وفاق کو بھجوا دیں، درآمد شدہ ایل این جی پر کنکشن کے لئے بھاری سکیورٹی لینے کی تجویز دی گئی،کنکشن کے ڈیمانڈ نوٹس سے قبل صارفین سے سٹامپ پیپر لینے کی تجویز دی گئی۔
تبادلوں کے منتظر اساتذہ کے لئےاچھی خبر
سٹامپ پیپر پر صارفین ایل این جی کے ٹیرف پر کنکشن لینے کا حلف دیں گے،ایل این جی ٹیرف کو کسی بھی پلیٹ فارم پر چیلنج نہ کرنے کق حلف لیا جائیگا،وفاقی کی شرائط مکمل کرنے والے صارفین کو کنکشن دیا جا سکے گا،سوئی ناردرن گیس کمپنی کے نیٹ ورک پر بھی کنکشن دیا جا سکے گا۔
اس وقت صرف ایل این جی نیٹ ورک والی سکیمز میں کنکشن دیئے جا رہے ہیں۔