پاکستان میں تعینات بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر اقبال حسین خان نے نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

 https://Twitter.com/ForeignOfficePk/status/1934903487214620985

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے ملاقات کے دوران بنگلہ دیشی سفیر کو بتایا کہ پاکستان اپنے برادر ملک کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے تعلقات میں روز بہ روز آتی بہتری پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے دونوں ممالک کے مابین تجارت، سیاحت اور عوامی رابطوں کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

واضح رہے کہ بنگلہ دیشی ہائی کمشنر اقبال حسین خان اس سے قبل پاکستان اور بنگلہ دیش کے عوام کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے اسلام آباد اور ڈھاکا کو جڑواں شہر قرار دینے سے متعلق مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تجویز بھی پیش کرچکے ہیں۔

گزشتہ ہفتے چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا سے ملاقات کے دوران پیش کی گئی بنگلہ دیشی ہائی کمشنر کی تجویز کا چیئرمین سی ڈی اے، چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈائریکٹر جنرل سول ڈیفنس کی جانب سے خیر مقدم کرتے ہوئے اس ضمن میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسحاق ڈار بنگلہ دیشی بنگلہ دیشی سفیر تجارت سیاحت عوامی رابطوں ہائی کمشنر وزیر خارجہ.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسحاق ڈار بنگلہ دیشی بنگلہ دیشی سفیر سیاحت عوامی رابطوں ہائی کمشنر ہائی کمشنر بنگلہ دیشی اسحاق ڈار

پڑھیں:

ایران اسرائیل جنگ پر وزارت خارجہ سے متعلق ایک فیک نیوز گھڑی گئی، وزیر خارجہ اسحاق ڈار

وزیر خارجہ اسحاق ڈار ۔ فوٹو فائل

وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سینیٹ میں پالیسی بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اسرائیل جنگ پر پاکستان کی وزارت خارجہ سے متعلق ایک فیک نیوز گھڑی گئی تھی۔

سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ وزارت خارجہ نے ایران سے متعلق کوئی بیان نہیں دیا، اے آئی جنریٹڈ امیج بنایا گیا، ہمیں احتیاط کرنا ہوگی بہت غلط اور گمراہ کن خبریں پھیل رہی ہیں، جنگ کوئی مذاق نہیں ہے، فیک نیوز والی چیزوں کو کلیئر کریں گے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ ہمارا نیوکلیئر پروگرام اور میزائل ہماری اپنی حفاظت کے لیے ہے، اسرائیل میں پاکستان کی جانب میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں ہے، اگر نیتن یاہو کا بیان 2011 کا بھی ہے تو اسے نظر انداز نہیں کرنا چاہیے، پاکستان کی مسلح افواج مسلسل الرٹ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  فیک نیوز کے حوالے سے ہمیں چیزوں کو کلیئر کرنا چاہیے، گمراہ کن مس انفارمیشن پھیلائی جا رہی ہے، احتیاط برتنی چاہیے، امریکی صدر ٹرمپ سے متعلق کل ایک کلپ چل رہا تھا بعد میں معلوم ہوا کہ اے آئی سے جنریٹ ہوا۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ  ہماری کوشش تھی کہ امریکا اور ایران کے مذاکرات کامیاب ہوں، وزیر خارجہ عمان اور ایران نے مجھے رابطے میں رکھا، سیکیورٹی کونسل میں ایران کے نمائندے نے پاکستان سمیت چار ممالک کا شکریہ ادا کیا۔

نائب وزیر اعظم نے کہا کہ میں نے ایران کے وزیر خارجہ سے پہلے اور حملے کے بعد بات کی، ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ اس عمل کا تو ہم جواب دیں گے، ایرانی وزیر خارجہ نے پہلے حملے کے بعد کہا اگر اسرائیل نے دوبارہ حملہ نہ کیا تو مذاکرات کی میز پر آنے کو تیار ہیں۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ ہم نے ایران کی بات آگے ممالک سے کی اب بھی وقت ہے اسرائیل کو روکا جائے تو ایران تیار ہے، ہم نے کہا کہ مذاکرات میں ہم ان کی سہولت کاری کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • اسحاق ڈار سے سپین کے سفیر جوز انتونیو ڈی اوری کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
  • وزیراعظم سے یو اے ای کے وفد کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال، مفاہمتی یادداشت پر دستخط
  • ایران اسرائیل جنگ پر وزارت خارجہ سے متعلق ایک فیک نیوز گھڑی گئی، وزیر خارجہ اسحاق ڈار
  • ایران امن مذاکرات پر آمادہ ہے؛ اسحاق ڈار کا سینیٹ میں انکشاف
  • نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے جاپان میں پاکستان کے نامزد سفیر عبدالحمید بھٹہ کی ملاقات
  • پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
  • نائب وزیر اعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے متحدہ عرب امارات کے اعلیٰ سطح کے وفد کی ملاقات
  • وزیر اعظم کی بنگلہ دیش میں پاکستان کے نئے ہائی کمشنر سمیت دیگر ممالک میں اہم سفارتی تعیناتیوں کی منظوری
  • پاکستان اور بلغاریہ کے درمیان سفارتی تعلقات کے 60 سال مکمل ہونے پر تہنیتی پیغامات جاری