پاک فوج کے زیراہتمام چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں نیشنل کمانڈ اتھارٹی سے وابستہ 47 ممتاز سائنسدانوں اور انجینئرز کو ان کی قومی خدمات کے اعتراف میں سول اعزازات سے نوازا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ اعزازات صدرِ مملکت کی جانب سے ان سائنسدانوں اور انجینیئرز کو دیے گئے جنہوں نے قومی دفاع، اسٹریٹجک ٹیکنالوجی اور ٹیکنالوجیکل خود کفالت کے میدان میں نمایاں کردار ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں پاک فوج نے نمایاں کارکردگی پر 35 سائنسدانوں اور انجینیئرز کو اعزازات سے نواز دیا

جنرل ساحر شمشاد مرزا نے اعزازات تقسیم کیے

اعزازات کی تقسیم کی یہ تقریب چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور ڈپٹی چیئرمین ڈیولپمنٹ کنٹرول کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا (نشانِ امتیاز ملٹری) کی زیر صدارت منعقد ہوئی۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق تقریب کے دوران10 افسران کو ستارہ امتیاز، 21 افسران کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی اور 16 افسران افسران کو تمغہ امتیاز سے نوازا گیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ یہ اعزازات اُن خدمات کا اعتراف ہیں جو ان افسران نے قومی دفاع، ٹیکنالوجی اور اسٹریٹجک صلاحیتوں کے فروغ کے لیے انجام دیں۔

سائنسدان پاکستان کی دفاعی صلاحیت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں، جنرل ساحر شمشاد

اپنے خطاب میں جنرل ساحر شمشاد مرزا نے ایوارڈ حاصل کرنے والے تمام سائنسدانوں اور انجینیئرز کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے ان کی خدمات کو پاکستان کے اسٹریٹجک پروگرام اور قومی سلامتی کے لیے ناگزیر قرار دیا۔

انہوں نے کہاکہ سائنس اور ٹیکنالوجی میں خودانحصاری وقت کی ضرورت ہے، اور قومی ترقی کے لیے اسی جذبے سے کام جاری رکھنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں راولپنڈی کور میں تقریب، فوجی آفیسرز اور جوانوں کو ملٹری اعزاز سے نوازا گیا

اعلیٰ عسکری و سویلین حکام اور اہلخانہ کی شرکت

تقریب میں اعلیٰ سطح کے عسکری و سول حکام، سائنسدانوں، انجینیئرز اور ان کے اہلخانہ نے شرکت کی، جس سے اس تقریب کی اہمیت اور وقار میں مزید اضافہ ہوا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews اعزازات تقسیم جنرل ساحر شمشاد مرزا چیئرمین جوائنٹ چیفس صدر مملکت نیشنل کمانڈ اینڈ اتھارٹی وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اعزازات تقسیم چیئرمین جوائنٹ چیفس صدر مملکت نیشنل کمانڈ اینڈ اتھارٹی وی نیوز سائنسدانوں اور انجینیئرز کو پاک فوج کے لیے

پڑھیں:

مریم نواز کی پیپلز لبریشن آرمی کے یوم تاسیس پر چینی عوام و افواج کو مبارکباد

 وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے 98ویں یومِ تاسیس پر حکومتِ چین، چینی عوام اور مسلح افواج کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ چین کی مسلح افواج کا قومی و عالمی امن کے لیے کردار قابل تحسین ہے۔مریم نواز کا کہنا ہے کہ ہم اپنے آہنی بھائی کو سلام پیش کرتے ہیں، پاک چین تعلقات صرف ریاستی یا دفاعی مفادات تک محدود نہیں بلکہ یہ دلوں کے رشتے ہیں، پاک چین دفاعی اشتراک لازوال دوستی کی روشن علامت ہے۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پیپلز لبریشن آرمی کی پیشہ ورانہ مہارت، جدید عسکری حکمت عملی اور قومی خدمت کا جذبہ مثالی ہے، پاک چین مسلح افواج کے درمیان باہمی اعتماد، تربیتی تعاون اور دفاعی اشتراک وقت کے ساتھ مزید مستحکم ہوا ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب حکومت چین کے ساتھ صنعتی ترقی، ماحولیات، زراعت اور تعلیم میں مشترکہ منصوبوں کو مزید فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور میں نئے امریکی قونصل جنرل سٹیٹسن سینڈرز نے ذمہ داریاں سنبھال لیں
  • چین کی مسلح افواج کا قومی و عالمی امن کیلئے کردار قابل تحسین ہے: مریم نواز
  • مریم نواز کی پیپلز لبریشن آرمی کے یوم تاسیس پر چینی عوام و افواج کو مبارکباد
  • جنرل ساحر شمشاد کا دورہ مصر: صدر،  اعلیٰ حکام سے دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
  • جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ مصر، صدر عبدالفتاح السیسی سمیت عسکری حکام سے ملاقاتیں
  • جنرل ساحر شمشاد مرزا کی مصری صدر اور وزیر دفاع سے ملاقات، علاقائی صورتحال پر گفتگو
  • جنرل ساحر شمشاد کا دورہ مصر، صدر السیسی، وزیرِ دفاع اور کمانڈر اِن چیف سے ملاقاتیں
  • چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا دورہ مصر، صدر سمیت اعلیٰ عہدیداروں سے ملاقات
  • گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا میں گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے سے سیلاب کا خطرہ
  • غیر قانونی تعمیرات کی اجازت کا الزام، ایس بی سی اے کے 11 افسران کے خلاف انکوائری کا آغاز