Express News:
2025-08-02@02:11:33 GMT

ایرانی حکومت کو گرانے کی کوشش بڑی غلطی ہوگی؛ فرانس

اشاعت کی تاریخ: 17th, June 2025 GMT

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے کینیڈا میں جی-سیون اجلاس کے دوران صحافیوں سے گفتگو میں ایران اسرائیل جنگ سے متعلق اہم انکشاف کیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانس کے صدر نے بتایا کہ امریکا نے ایران کو جوہری مذاکرات اور اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی کی پیشکش کی ہے اور اب دنیا ایران کے جواب کی منتظر ہے۔

تاہم فرانسیسی صدر نے ایران کی حکومت کو زبردستی گرانے کی کسی بھی کوشش کو "اسٹریٹجک غلطی" قرار دیتے ہوئے کہا کہ ماضی میں بھی ایسی کوششیں ناکام رہی ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ اگر ایران نے امریکا کی پیشکش کو قبول کرلیا تو مشرق وسطیٰ میں قیامِ امن کی راہ ہموار ہوجائے گی۔

یاد رہے کہ وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ مشرق وسطیٰ کی بگڑتی صورتحال کی وجہ سے صدر ڈونلڈ ٹرمپ جی-سیون اجلاس سے جلد واپس آجائیں گے۔

یاد رہے کہ اسرائیل نے چار روز قبل ایران پر فضائی حملے کرکے ٹاپ رینک کے ملٹری آفیسرز سمیت 6 ایٹمی سائنسدانوں کو جاں بحق کردیا تھا۔

جس کے بعد ایران نے بھی اسرائیل پر تابڑ توڑ حملے کیے ہیں جہاں اب تک 24 ہلاکتیں جب کہ ایران میں 24 سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

 

 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

ایرانی صدر ڈاکٹر کا سرکاری دورہ پاکستان، اعلیٰ سطحی ملاقاتیں شیڈول

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان 2 اور 3 اگست 2025 کو پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔

یہ دورہ وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف کی دعوت پر ہو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایران ہمسایہ ممالک سے گہرے تعلقات کا خواہاں ہے، ایرانی صدر مسعود پزشکیان

ایرانی صدر کے ہمراہ اعلیٰ سطحی وفد بھی ہو گا جس میں وزیر خارجہ سید عباس عراقچی، سینیئر وزرا اور دیگر اعلیٰ حکام شامل ہیں۔

دورے کے دوران صدر پزشکیان ، صدر پاکستان آصف علی زرداری سے ملاقات کریں گے، جبکہ وزیر اعظم شہباز شریف کے ساتھ وفود کی سطح پر بات چیت بھی متوقع ہے۔

یہ صدر پزشکیان کا بطور صدر پاکستان کا پہلا دورہ ہے، جبکہ اس سے قبل وزیر اعظم شہباز شریف نے 26 مئی 2025 کو ایران کا دورہ کیا تھا۔

وزارتِ خارجہ کے مطابق اس دورے سے پاکستان اور ایران کے برادرانہ تعلقات کو مزید تقویت ملے گی اور باہمی تعاون کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

متعلقہ مضامین

  • تہران کے 1 کروڑ 60 لاکھ باشندے پانی کی قلت سے پریشان
  • ایرانی صدر ڈاکٹر کا سرکاری دورہ پاکستان، اعلیٰ سطحی ملاقاتیں شیڈول
  • ایرانی صدر 2 روزہ دورے پر کل پاکستان آئیں گے
  • ایران سنگین آبی بحران کے دہانے پر ہے، ایرانی صدر
  • امریکا اور اتحادیوں کا ایران پر بیرون ملک قتل و اغوا کی سازشوں کا الزام
  • اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کی کوشش، امریکی ایلچی کی اسرائیلی وزیراعظم سے ملاقات
  • ہماری حکومت گرانے کی ان کی اوقات ہے، نہ حیثیت(علی امین گنڈاپور)
  • فرانس اور برطانیہ کے بعد کینیڈا کا بھی فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے پر غور
  • فرانس اور برطانیہ کے بعد کینیڈا کا بھی فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے پرغور
  • فرانس نے فلسطینیوں پر حملے کرنے والے اسرائیلی آبادکاروں کو ’دہشت گرد‘ قرار دے دیا