عمران خان نے عالمی حالات کے پیش نظر احتجاجی تحریک 2ہفتوں کیلئے موخر کردی WhatsAppFacebookTwitter 0 17 June, 2025 سب نیوز

راولپنڈی (آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے بانی عمران خان نے عالمی حالات کے پیش نظر احتجاجی تحریک دو ہفتوں کے لئے موخر کردی۔منگل کو اڈیالہ جیل میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی سے فیملی ممبران کی ملاقات ہوئی جو ایک گھنٹے تک جاری رہی۔

ملاقات کانفرنس روم میں کروائی گئی جس میں صحت، زیر سماعت اپیلوں اور پی ٹی آئی کی ملک بھر میں تحریک کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ملاقات کے بعد بانی پی ٹی آئی کی بہنیں نورین نیازی اور عظمی خانم جبکہ بشری بی بی کی بھابھی مہر النسا احمد اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہوگئیں۔بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد نورین نیازی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج بڑی مشکل سے ملاقات کی اجازت دی گئی کیونکہ گزشتہ ایک ہفتے سے بانی پی ٹی آئی کی کسی سے ملاقات نہیں ہوئی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کو عالمی حالات سے متعلق مکمل آگاہی ہے اور ان کا کہنا تھا کہ عالمی حالات کا اثر پاکستان پر پڑے گا اس لیے تمام پاکستانیوں کو اس وقت متحد ہونا چاہیے۔

نورین نیازی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے احتجاجی تحریک کو دو ہفتوں کے لیے موخر کرنے کی ہدایت دی ہے۔انہوں نے خیبر پختونخوا کے بجٹ کے حوالے سے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ بجٹ مشاورت کے بعد ہی پاس کیا جائے گا۔نورین نیازی نے مزید بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے وزیراعلی کے پی علی امین گنڈاپور، تیمور جھگڑا، مزمل اسلم اور شبلی فراز کو ملاقات کے لیے طلب کیا ہے اور ان سے مشاورت کے بعد ہی کے پی کا بجٹ منظور کیا جائے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرآئی ایم ایف کی ہدایت پر رائٹ سائزنگ کا عمل، ملک بھر میں 40ہزار سرکاری اسامیاں مستقبل طور پر ختم آئی ایم ایف کی ہدایت پر رائٹ سائزنگ کا عمل، ملک بھر میں 40ہزار سرکاری اسامیاں مستقبل طور پر ختم رواں سال مون سون میں 25فیصد زیادہ بارشوں کی پیشگوئی خیبرپختونخوا کا ٹوٹل بجٹ شرینی کی طرح آپس میں بانٹنے میں ہی پورا آتا ہے، عظمی بخاری کی تنقید پیکا قانون پر صحافی تنظیموں سے مشاورت کیلئے تیار ہیں، وفاقی وزیراطلاعات اسرائیل اور امریکا کا اگلا ٹارگٹ پاکستان ہے، حافظ نعیم الرحمان وفاق اور پنجاب کا بجٹ عوام دشمن، پٹرول بم سے مہنگائی کا طوفان آئے گا، مشیر اطلاعات کے پی بیرسٹر سیف TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: احتجاجی تحریک عالمی حالات

پڑھیں:

آزاد کشمیر آل پارٹیز کا مسلح افواج سے یکجہتی کیلئے عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ

مظفر آباد(ویب ڈیسک) آزاد جموں و کشمیر میں آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد ہوا۔

کانفرنس میں آزاد جموں وکشمیر کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی مشاورت کی گئی ،21 ستمبر سے مسلح افواج سے یکجہتی کیلئے عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اے پی سی کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق معرکہ حق میں فتح سے تحریک آزادی کشمیر کے حوصلے بلند ہوئے، معرکہ حق میں فتح سے مسئلہ کشمیر عالمی منظر نامے میں بھرپور طریقے سے اجاگر ہوا، معرکہ حق کی کامیابی کے بعد بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ آزاد کشمیر کے حالات خراب کرنے میں بھارت ملوث ہے، آزاد کشمیر کے حالات خراب کرنے کی کسی بھی سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا،۔

جاری کردہ اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ کسی بھی فورم یا پریشر گروپ کو مفاد عامہ کے فیصلے کا اختیار نہیں دیا جائے گا۔

Post Views: 6

متعلقہ مضامین

  • تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ریاض فتیانہ نے شہبازشریف حکومت کی خارجہ پالیسی کی تعریف کردی
  • ملک کے حالات بنگلہ دیش، سری لنکا اور نیپال کی طرف جارہے ہیں،عمران خان
  • تحریک انصاف اب کھل کر اپوزیشن کرے ورنہ سیاسی قبریں تیار ہوں گی، عمران خان
  • آزاد کشمیر آل پارٹیز کا مسلح افواج سے یکجہتی کیلئے عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ
  • بانی سے ملاقات نہ ہونے کا غصہ ؛ علی امین گنڈا پور نے پارٹی رہنماؤں کو منافق قرار دے دیا
  • بانی کے مطابق آپریشن حل نہیں ،مذاکرات کے ذریعے امن بحال کیا جائے،علی امین گنڈاپور
  • ایک شخص نے اپنے اقتدار کو طول دینے کیلئے پی ٹی آئی کو کرش کیا، عدلیہ کو اپنے ساتھ ملالیا، عمران خان
  • چھبیس ستمبر تک پلاٹوں کی قرعہ اندازی نہ کی گئی تو مزدور یونین احتجاجی تحریک کا آغاز کرے گی: چوہدری محمد یٰسین
  • علی امین کی آج پھر عمران خان سے ملاقات کےلیے اڈیالہ جیل آمد متوقع، سیکیورٹی اسٹاف اڈیالہ پہنچ گیا
  • اردو یونیورسٹی سینٹ اجلاس موخر کرنے کیلئے خالد مقبول کا ایوان صدر کو خط