data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر)عالمی سروے میں کراچی ایک بار پھر دنیا کے ’ناقابل رہائش شہروں‘ میں شامل ہوگیا ہے، اکانومسٹ انٹیلی جنس یونٹ (ای آئی یو) کے گلوبل سروے کراچی کا آخری 5 شہروں میں شامل ہونا شہر کو درپیش گہرے اور مسلسل بحران کی عکاسی کرتا ہے۔دنیا بھر کے 173 شہروں میں سے کراچی کا 170 ویں نمبر پر ہونے کا مطلب یہ ہے کہ کراچی صرف ڈھاکا، طرابلس اور دمشق سے کچھ ہی بہتر ہے، اور یہ صحت، انفرااسٹرکچر، تعلیم، ماحول اور استحکام جیسے 5 بنیادی شعبوں میں ناقص کارکردگی کو ظاہر کرتا ہے۔انتہائی ناقص درجہ بندی کے باوجود کراچی واحد پاکستانی شہر تھا جو اس فہرست میں شامل ہوا۔سرفہرست کوپن ہیگن کا اسکور 98 رہا، ویانا اور زیورخ نے 97.

1 کے اسکور کے ساتھ دوسرا نمبر حاصل کیا، اس کے بعد میلبورن 97.0 کے اسکور کے ساتھ اور جنیوا 96.8 کے اسکور کے ساتھ رینکنگ میں شامل ہوئے۔اس سالانہ سروے کا مقصد کمپنیوں کو اپنے ملازمین کو دوسری جگہوں پر منتقل کرتے وقت مشکلات کے الاؤنسز کا اندازہ لگانے میں مدد فراہم کرنا ہے۔دی اکانومسٹ کے مطابق یہ سروے صحت کی سہولتوں، ثقافت و ماحول، تعلیم، انفرااسٹرکچر اور استحکام جیسے پانچ زمروں میں 173 شہروں کی درجہ بندی کرتا ہے۔گزشتہ سال کی درجہ بندی میں کراچی کی حالت لاگوس، طرابلس، الجزائر اور دمشق جیسے شہروں کے برابر تھی، اس سے پچھلے سال کراچی 173 ممالک میں سے 169 ویں نمبر پر تھا۔گزشتہ اکتوبر میں، ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے کہا تھا کہ پاکستان میں شہروں کی رہنے کے قابل حالت (livability) کم ہو رہی ہے، اور شہری مراکز غیر مؤثر ہوتے جا رہے ہیں، جہاں کئی مسابقتی انڈیکسز میں کم اسکور ملے ہیں، جن میں بھیڑ، بدصورتی اور آلودگی شامل ہیں۔اے ڈی بی کی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ کراچی میں طبقاتی تقسیم ایک بڑا مسئلہ ہے کیوں کہ اشرافیہ کی اکثریت کنٹونمنٹ علاقوں یا نجی ہاؤسنگ سوسائٹیز میں رہتی ہے، جب کہ کم آمدنی والے افراد کو شہر کے سب سے بڑے ضلع، کراچی ایسٹ میں دھکیلا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق شہر مذہبی اور نسلی بنیادوں پر مزید تقسیم ہو چکا ہے، جس کی وجہ سے ماضی میں کئی بار پرتشدد جھڑپیں ہو چکی ہیں۔کراچی پاکستان کا واحد شہر ہے جو کسی حد تک عمودی طور پر پھیل رہا ہے، کیوں کہ زمین محدود ہے اور رہائش کی فوری ضرورت ہے۔جولائی میں، فوربز ایڈوائزر کی ایک فہرست کے مطابق کراچی کو سیاحوں کے لیے دوسرا سب سے زیادہ خطرناک شہر قرار دیا گیا تھا، جس کا اسکور100 میں سے 93.12 تھا۔درجہ بندی کے مطابق، کراچی میں ذاتی تحفظ کا خطرہ سب سے زیادہ تھا، جس میں جرائم، تشدد، دہشتگردی کے خطرات، قدرتی آفات اور اقتصادی کمزوریاں شامل ہیں۔فہرست میں کہا گیا کہ کراچی کو امریکی محکمہ خارجہ کی طرف سے دوسرا بدترین (سطح 3، سفر پر نظر ثانی کریں) سفر کا تحفظ درجہ حاصل ہے، مزید یہ بھی کہا گیا کہ شہر میں انفرااسٹرکچر کی سلامتی کا چوتھا بدترین درجہ ہے، جو شہر کے بنیادی ڈھانچے کی دستیابی اور معیار کو ظاہر کرتا ہے۔

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کرتا ہے

پڑھیں:

پنجاب کے بیشتر شہروں میں 24 گھنٹوں کے دوران بارشوں کی پیشگوئی

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پنجاب کے بیشتر اضلاع میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے نے 24 گھنٹوں میں پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بادلوں کے برسنے کے ساتھ ساتھ مون سون بارشوں کا چھٹا اسپیل 5 اگست سے شروع ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان کاٹھیا نے  دریاؤں میں سیلابی صورتحال سے متعلق بتایا کہ دریائے چناب میں خانکی کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے، دریائے سندھ میں کالا باغ چشمہ اور تونسہ پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق تربیلا کے مقام پر پانی کا بہاؤ نارمل سطح پر ہے، دریائے جہلم، راوی اور ستلج میں پانی کا بہاؤ نارمل، رودکوہیوں اور دریاؤں سے ملحقہ ندی نالوں میں بھی پانی کا بہاؤ نارمل ہے جب کہ تربیلا ڈیم 89 فیصد اور منگلا ڈیم 61 فیصد تک بھر چکا ہے۔

مون سون چھٹے سپیل کا الرٹ جاری،5 اگست سے   بارشوں کی پیشگوئی، سیلاب کا خدشہ

مزید :

متعلقہ مضامین

  • سندھ میں 28 برس بعد چائلڈ لیبر پر سروے، ہوشرُبا انکشافات سامنے آگئے
  • پاکستان میں مہنگائی کی شرح  7 ماہ کی بلند ترین سطح پرپہنچ گئی، اسٹیٹ بینک
  • سندھ میں 28 برس بعد چائلڈ لیبر پر سروے، ہوش رُبا انکشافات سامنے آگئے
  • پنجاب کے بیشتر شہروں میں 24 گھنٹوں کے دوران بارشوں کی پیشگوئی
  • کراچی: سٹی کورٹ میں رات گئے آتشزدگی، سینکڑوں مقدمات کاریکارڈ جل کر خاک 
  • پنجاب ، خیبر پختونخوا ، کشمیر اور گلگت بلتستان کے کئی شہروں میں زلزلے کے جھٹکے
  • کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں چار افراد زخمی
  • سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہوگئی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
  • کراچی میں آج بھی سرمئی بادلوں کا راج، بوندا باندی سے موسم خوشگوار
  • کراچی، نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس میں 3 نئے ڈائریکٹرز شامل