کراچی ایک بار پھر کم ترین قابل رہائش شہروں میں شامل
اشاعت کی تاریخ: 17th, June 2025 GMT
کراچی رہائش کے لحاظ سے ایک بار پھر نچلے درجوں پر پہنچتے ہوئے کم ترین قابل رہائش شہروں میں شامل ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ کے بجٹ برائے سال 26-2025 میں کراچی کے لیے کن منصوبوں کا اعلان کیا گیا ہے؟
دی اکانومسٹ کے ایک عالمی سروے میں بتایا گیا ہے کہ دنیا میں کم ترین قابل رہائش شہروں میں کراچی کا اب 5واں نمبر ہے۔
رپورٹ کے مطابق رہائش کے لحاظ سے دنیا کے شہروں کی اگر درجہ بندی کی جائے تو کراچی 173 ممالک کی فہرست میں 170 ویں نمبر پر آچکا ہے۔ یہ ڈھاکہ، طرابلس اور دمشق سے تھوڑا سا ہی بہتر ہے۔
انڈیکس اسکور پر اس کے مارکس 100 میں 42.
اس فہرست میں کوپن ہیگن 98 کے اسکور کے ساتھ سرفہرست ہے۔ ویانا اور زیورخ 97.1 کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں اس کے بعد میلبورن اور جنیوا آتے ہیں جن کے اسکور 97.0 اور 96.8 ہیں۔
مزید پڑھیے: مجھے لگتا ہے میں کراچی نہیں موہنجودڑو میں رہتا ہوں، سابق کپتان یونس خان پھٹ پڑے
دی اکانومسٹ کے مطابق سالانہ سروے جو کہ کمپنیوں کو عملے کی منتقلی کے وقت مشکلات کے الاؤنس کا حساب لگانے میں مدد کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، 5 زمروں بشمول صحت کی دیکھ بھال، ثقافت اور ماحولیات، تعلیم، بنیادی ڈھانچہ اور استحکام کے لحاظ سے 173 شہروں کی درجہ بندی کرتا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ پچھلے سال کی درجہ بندی میں کراچی کا مقابلہ لاگوس، طرابلس، الجزائر اور دمشق سے تھا۔ ایک سال پہلے کراچی 173 ممالک میں 169 ویں نمبر پر تھا۔
گزشتہ اکتوبر میں ایشیائی ترقیاتی بینک نے کہا تھا کہ پاکستان میں شہروں کی رہائش کم ہو رہی ہے اور ملک کے شہری مراکز تیزی سے ناکارہ ہوتے جا رہے ہیں جو کہ بھیڑ، ناخوشگوار اور آلودگی کے ساتھ متعدد مسابقتی اشاریہ جات پر کم اسکور کر رہے ہیں۔
اے ڈی بی کی رپورٹ میں اندازہ لگایا گیا کہ کراچی میں طبقاتی تقسیم ایک بڑا مسئلہ ہے کیونکہ زیادہ تر اشرافیہ کنٹونمنٹ ایریاز یا پرائیویٹ ہاؤسنگ سوسائٹیز میں رہتے ہیں جب کہ کم آمدنی والوں کو شہر کے سب سے بڑے ضلع کراچی ایسٹ میں مجتمع ہوچکے ہیں۔
شہر مزید مذہبی اور نسلی بنیادوں پر منقسم ہے جس کی وجہ سے ماضی میں تشدد کے کئی واقعات رونما ہو چکے ہیں۔
مزید پڑھیں: ’ہم سے بہتر تو کچے کے ڈاکو ہیں‘، کراچی میں پھیلی غلاظت پر شہری بلبلا اٹھا، ویڈیو وائرل
جولائی میں فوربس ایڈوائزر کی فہرست کے مطابق کراچی کو 100 میں سے 93.12 کی درجہ بندی کے ساتھ سیاحوں کے لیے دوسرا خطرناک شہر قرار دیا گیا تھا۔
درجہ بندی کے مطابق کراچی کو ذاتی سلامتی کا سب سے زیادہ خطرہ تھا جو جرائم، تشدد، دہشتگردی کے خطرات، قدرتی آفات اور معاشی کمزوریوں کے خطرے کی عکاسی کرتا ہے۔
فہرست میں کہا گیا ہے کہ کراچی کو امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے سفری حفاظت کی درجہ بندی میں دوسری بدترین یعنی سطح 3 حاصل ہے۔ فہرست میں کراچی کو چوتھے سب سے خطرناک شہر کے طور پر درجہ بند کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: ’معافی دے دیں ایک سڑک بنا دیں‘، عابد شیر علی نے کراچی کی ابتر صورتحال پر ہاتھ جوڑ لیے
میں بنیادی ڈھانچے کے تحفظ کے لیے چوتھا سب سے زیادہ خطرہ ہے جو شہر میں سڑکوں، پانی، بجلی سمیت دیگر سہولیات کی ناقص دستیابی کی عکاسی کرتا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
دنیا کے بہترین شہر کراچی کراچی کا دنیا میں رینک کراچی کم ترین قابل رہائش
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: دنیا کے بہترین شہر کراچی کراچی کا دنیا میں رینک کراچی کم ترین قابل رہائش کم ترین قابل رہائش کیا گیا ہے میں کراچی فہرست میں کے مطابق کے ساتھ کے لیے
پڑھیں:
معرکہ حق میں بھارت کو کتنا نقصان پہنچا؟ احتجاج میں شامل بھارتی طلبہ نے بھی پاکستان کے مؤقف کی حمایت کردی
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں بھارت میں ہونے والے احتجاج میں شامل ایک بھارتی طالبہ اپنی ہی حکومت کے مؤقف پر سوالات اٹھاتے ہوئے سخت تنقید کرتی نظر آ رہی ہے۔ ویڈیو میں طالبہ کا کہنا ہے کہ آپریشن سندور کے دوران پاکستان نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے بھارتی رافیل طیارے گرائے اور بھارتی فوجیوں کو بھی مارا ہے تاہم اس وقت بھارتی حکومت نے ان تمام دعوؤں کو مکمل طور پر مسترد کر دیا تھا۔
Array koi baat nahi it's ok pic.twitter.com/ZwimtIcx4a
— iffi (@iffiViews) July 22, 2026
طالبہ ویڈیو میں کہتی ہے کہ اب اگر ایک سال بعد حکومت خود یہ تسلیم کر رہی ہے کہ اس دوران چھ بھارتی فوجی ہلاک ہوئے تھے تو اس سے عالمی سطح پر یہی تاثر جائے گا کہ پاکستان کے دعوے درست تھے۔ اس صورتحال نے بھارتی حکومت کی ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے آخر میں وہ یہ بھی کہتی ہے کہ اس کے بعد پاکستان کے سامنے بھی ہماری عزت نہیں رہی۔
یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے شیئر کی جا رہی ہے جہاں صارفین اس پر مختلف آراء کا اظہار کر رہے ہیں۔ بعض صارفین کا کہنا ہے کہ پاکستان کے دیگر دعوے بھی درست تھے جبکہ کچھ صارفین نے بھارتی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے حقائق چھپانے اور متضاد بیانات دینے کا ذمہ دار قرار دے رہے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
انڈین آرمی بھارتی طیارے پاک آرمی پاک فوج پاکستانی فوج رافیل ویڈیو وائرل