امریکا اسرائیل کو فوجی مدد دینے سے باز رہے، روس کا انتباہ
اشاعت کی تاریخ: 18th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ماسکو: روس نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہےکہ امریکا اسرائیل کو براہِ راست فوجی مدد دینے یا اس کے بارے میں سوچنے سے بھی باز رہے۔
میڈیا رپور ٹ کے مطابق روسی نائب وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ اسرائیل کو کسی بھی قسم کی امریکی فوجی مدد خطے کو مزید غیر مستحکم کردے گی۔
روسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ایرانی جوہری تنصیبات پر اسرائیل کے حملوں نے دنیا کو تباہی کے قریب پہنچا دیا ہے، یہ حملے دنیا کو تباہی سے صرف ملی میٹرز کی دوری پر لے آئے ہیں۔
دوسری جانب روسی صدر پیوٹن اور متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید کے درمیان رابطہ ہوا ہے جس میں روسی صدر نے ایران کے جوہری پروگرام پر اسرائیل اور مغربی ممالک کے تحفظات کے سفارتی حل میں ثالثی کی پیش کش پر زور دیا۔
روسی میڈیا کے مطابق دونوں رہنماؤں نے ایران اسرائیل تنازع کے فوری خاتمے کی ضرورت پر اتفاق کیا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
امریکا: جوہری ہتھیاروں کی غیر فعال سائٹ سے تابکار بھِڑوں کا چھتہ برآمد
امریکی ریاست ساؤتھ کیرولائنا کے ایک شہر میں جوہری ہتھیاروں کی ایک غیر فعال سائٹ سے تابکار بھِڑوں کا چھتہ ملنے سے کھلبلی مچ گئی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کے شعبہ برائے توانائی کی جانب سے 27 جولائی کو جاری ہونے والی نئی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ چھتے سے خارج ہونے والی تابکار شعاعوں کی شدت وفاق کی جانب سے تعین کردہ حد سے 10 گُنا زیادہ تھی۔
یہ چھتہ شہر آئکین کے قریب سیویناہ ریور سائٹ پر تین جولائی کو اس وقت سامنے آیا جب اہلکار معمول کی جانچ پڑتال کر رہے تھے۔ اس دوران ان کا سامنا لِکوئیڈ نیوکلیئر فضلے کو ذخیرہ کرنے والے ٹینک کے قریب ایک پوسٹ پر لگے اس چھتے سے ہوا۔
حکام نے اس بات پر زور دیا ہے کہ فضلے کے ٹنکیوں کے قریب کوئی مواد لیک نہیں ہوا۔ ان کا ماننا ہے کہ یہ چھتہ ’آن سائٹ لیگیسی کنٹیم نیشن‘ کی وجہ سے تابکار ہوا ہے۔
لیگیسی کنٹیم نیشن کا مطلب وہ تابکار باقیات ہیں جو سرد جنگ کے دوران جب اس جگہ پر بم بنائے جاتے تھے کے وقت رہ گئیں تھیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ چھتے پر اسپرے کر کے بھِڑوں کو مارا گیا اور پھر اس کو ریڈیولوجیکل فضلے کے طور پر لے جایا گیا۔ وہاں کی زمین یا اطراف کا علاقہ اس سے آلودہ نہیں ہوا۔
تاہم، سیویناہ ریور سائٹ واچ نامی نگراں ادارے نے رپورٹ کو نامکمل قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔
ادارے کا کہنا تھا کہ یہ رپورٹ اس آلودگی کی وجہ، بھِڑ اس سے کیسے متاثر ہوائے یا اگر مزید تابکار چھتے موجود ہیں، سے متعلق بتانے میں ناکام رہی ہے۔