ایران میں حکومت کی ممکنہ تبدیلی کے بعد کا نقشہ کیا ہوگا؟ رضا پہلوی کا اہم بیان سامنے آگیا
اشاعت کی تاریخ: 18th, June 2025 GMT
ایران کے سابق بادشاہ محمد رضا پہلوی کے بیٹے رضا پہلوی نے ایران میں حکومت کے ممکنہ خاتمے کے بعد کے سیاسی منظرنامے کے لیے اپنا منصوبہ عوام کے سامنے پیش کر دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری اپنے تازہ بیان میں رضا پہلوی نے کہاکہ ایرانی عوام کو موجودہ نظامِ حکومت کے خاتمے کے بعد کی صورتحال پر فکرمند ہونے کی ضرورت نہیں، کیونکہ ان کے پاس مستقبل کے ایران کے لیے ایک جامع منصوبہ موجود ہے۔
My Fellow Countrymen,
The Islamic Republic has reached its end and is in the process of collapsing.
— Reza Pahlavi (@PahlaviReza) June 17, 2025
انہوں نے کہا کہ ہم نے ابتدائی 100 دنوں کے لیے ایک عبوری حکومت اور اس کے بعد ایک قومی جمہوری حکومت کے قیام کی تیاری کر رکھی ہے تاکہ ملک میں سیاسی استحکام، آزادی اور جمہوریت کی بنیاد رکھی جا سکے۔
رضا پہلوی نے ایرانی فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کو بھی پیغام دیا کہ وہ ایسی حکومت کی حمایت میں عوام کے خلاف کھڑے نہ ہوں جس کا اختتام قریب آ چکا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ ایران کے سپاہی اور اہلکار عوام کا ساتھ دیں، نہ کہ ایک ایسے زوال پذیر نظام کا جو ان کے اپنے ملک کے لیے بھی نقصان دہ بن چکا ہے۔
یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران کے اندرونی حالات کشیدگی کا شکار ہیں اور بیرونی سطح پر بھی دباؤ میں اضافہ ہو رہا ہے۔ رضا پہلوی طویل عرصے سے بیرون ملک سے ایران میں جمہوری نظام کے قیام کے لیے سرگرم ہیں اور حالیہ عرصے میں ان کے بیانات میں ایران کے اندر ممکنہ تبدیلی کے حوالے سے اعتماد میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
سیاسی مبصرین کا ماننا ہے کہ رضا پہلوی کا یہ بیان ایران میں عوامی بے چینی اور عالمی دباؤ کے تناظر میں ایک اہم سیاسی پیغام ہے، جس کا مقصد داخلی اداروں کو نئی سمت دکھانا اور ممکنہ عبوری دور حکومت کے لیے ذہن سازی کرنا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews ایران اسرائیل جنگ رضا پہلوی سابق بادشاہ ایران محمد رضا پہلوی ولی عہد وی نیوزذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایران اسرائیل جنگ سابق بادشاہ ایران ولی عہد وی نیوز ایران میں حکومت کے ایران کے کے بعد کے لیے
پڑھیں:
ورلڈ اتھلیٹکس چمپئن شپ،پاکستان اور بھارت آج آمنے سامنے ہوں گے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ٹوکیو (اسپورٹس ڈیسک )پاکستان اور بھارت ایک بار پھر آج (بدھ کو)آمنے سامنے ہوں گے۔اس بار یہ مقابلہ کرکٹ نہیں بلکہ ٹوکیو میں جاری ورلڈ اتھلیٹکس چیمپئنن شپ میں پاکستان کے ارشد ندیم اوربھارت کے نیرج چوپڑا کے درمیان ہوگا، جرمنی کے ویبر سمیت دوسرے معروف جویلین تھرور بھی ایکشن میں ہوں گے۔ ورلڈ اتھلیٹکس چیمپئن شپ میں بدھ کو جویلین تھرو ایونٹ کا کوالیفائنگ راونڈ ہے جو پاکستانی وقت کے مطابق چار بج کر 45 منٹ پر شروع ہوگا۔کوالیفائنگ راونڈ کے ذریعے آٹھ بہترین جویلین تھرور کا فائنل کیلئے انتخاب ہونا ہے جو جمعرات کو شیڈول ہے۔ارشد ندیم نے اپنے پیغام میں قوم سے دعا ئوں کی اپیل کی ہے۔