ہمارا ہر اقدام قانون کی حکمرانی کیلئے ہوگا ،جسٹس یحییٰ آفریدی نے نومنتخب کابینہ کو مبارک باددی
لوگوں کو انصاف دلائیں گے، پہلی ترجیح عوامی شکایات دور کرنا ہے،پشاور ہائیکورٹ بار سے خطاب

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ ہمارا ہر اقدام قانون کی حکمرانی کیلئے ہوگا ، لوگوں کو انصاف دلائیں گے، عوام کو انصاف کی ہماری پہلی ترجیح عوامی شکایات دور کرنا ہے۔ہمیں قانون کی حکمرانی کی بالادستی کیلئے کوشش کرنی ہوگی۔پشاور ہائی کورٹ بار سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ نومنتخب کابینہ کو مبارک باد دیتا ہوں، بار اور بینچ کو کوئی علیحدہ نہیں کر سکتا۔انہوں نے کہا کہ ہمارا ہر اقدام قانون کی حکمرانی کیلئے ہوگا، آپ اپنے بڑوں کو بھولیں نہیں، نوجوانوں کو اپنے بڑوں کو فالو کرنا ہوگا، نوجوانوں کو آگے آنے کی ضرورت ہے، ترقیاتی منصوبوں کو سپورٹ کریں، بار ایسوسی ایشن اس کی حمایت کریں، اس کا فائدہ سب کو ہوگا، پشاور میں کچہری کمپلیکس بنا رہے ہیں۔چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ ہماری پہلی ترجیح عوام کی شکایات کو دور کرنا ہے، ہمارے ہاں اچھے وکلا رہے ہیں وہ ہمارے رہنما تھے۔چیف جسٹس نے عبداللطیف آفریدی، بیرسٹر ظہور الحق اور دیگر سینئر وکلا کو خراج عقیدت پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ وکلا اور ججز کو سہولیات کی فراہمی کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں، ماتحت عدلیہ کی مشکلات کا احساس ہے، لوگوں کو انصاف دلائیں گے۔بعد ازاں قائم مقام چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس سید محمد عتیق شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس آف پاکستان کی تقریب میں شرکت قابل ستائش ہے، ہمیں جدید سہولیات سے فائدہ اٹھانا چاہیے یہ وقت کی ضرورت ہے، ہمیں قانون کی حکمرانی کی بالادستی کیلئے کوشش کرنی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ 2لاکھ 36 ہزار کیسز ماتحت عدلیہ میں زیرالتوا ہیں جو بڑی تعداد ہے، فیملی کورٹس میں بہت سے کیسز زیر سماعت ہیں، ہمیں اس طرف توجہ دینا ہوگی، تمام بار ایسوسی ایشنز کو کیسز کو جلد نمٹانے میں تعاون کرنا چاہیے۔قائم مقام چیف جسٹس نے کہا کہ بار اور عدلیہ کو عام لوگوں کو انصاف فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے، جوڈیشنل اکیڈمی میں جونیٔر وکلا کی ٹریننگ کی جارہی ہے ۔

.

ذریعہ: Juraat

کلیدی لفظ: قانون کی حکمرانی کی لوگوں کو انصاف جسٹس یحیی نے کہا کہ چیف جسٹس

پڑھیں:

بھارت کا گنڈاپور کے بیان کو فیٹف میں استعمال کرنا پی ٹی آئی کیلئے شرمناک ہے: عظمیٰ بخاری

ویب ڈیسک :وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ بھارت کا گنڈاپور کے بیان کو فیٹف میں استعمال کرنا پوری پی ٹی آئی کیلئے شرمناک ہے، یہ عمل علی امین گنڈاپور کیلئے بھی شرمناک اور قابل فکر ہے۔

  وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ ان لوگوں کا سب سے بڑا مسئلہ یہی ہے کہ یہ لوگ منہ کھولنے سے پہلے سوچتے نہیں، وزیر اعظم شہباز شریف نے دن رات محنت اور کامیاب سفارتکاری سے پاکستان کا نام فیٹف کی گرے لسٹ سے نکلوایا، جس کے بعد پاکستا ن کی مغربی منڈیوں تک رسائی اور یورپی یونین سے راہیں ہموار ہوئی، تحریک انصاف کے لوگوں نے پاکستان کو دیوالیہ کرانے کیلئے ہر حربہ استعمال کیا، اس جماعت نے آئی ایم ایف ہیڈ کوارٹر کے باہر بھی احتجاج کیا،آئی ایم ایف کو خط لکھے، اس جماعت سے ملک کیلئے کسی خیر کی توقع نہیں کی جا سکتی۔

پنجاب حکومت کاصحت کےمنصوبوں میں پرائیویٹ سیکٹرکوشراکت داربنانےکافیصلہ

 صوبائی وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ بھارت جنگ میں شکست کے بعد عالمی تنہائی کا شکار ہو چکا ہے، مودی حکومت پاکستان سے جنگ ہارنے کے بعد جھوٹے پروپیگنڈے کر رہی ہے۔
 
 

متعلقہ مضامین

  • عالمی غیر یقینی صورتحال کے دور میں ہمیں معاشی مفادات کے تحفظ کیلئے چوکنا رہنا ہوگا، نریندر مودی
  • پنجاب حکومت کی آسان قرض سکیم،کاروباری افراد کیلئے بڑی خوشخبری
  • بھارت کا گنڈاپور کے بیان کو استعمال کرنا پی ٹی آئی کیلئے شرمناک: عظمیٰ بخاری
  • ملک میں کوئی قانون، انصاف اور عدالت نہیں ہے، شاہد خاقان عباسی
  •  سپین کاویزا صرف21ہزارروپےمیں:یورپ جانے کے خواہشمندوں کیلئے سنہری موقع
  • آئین سے باہر نکلنے والے کو نہ حکمرانی کا حق ہے نہ ہم اسے تسلیم کریں گے، محمود خان اچکزئی
  • عمر ایوب کو چیف جسٹس سے ملاقات کیلئے فون آیا تھا، بیرسٹر گوہر علی خان
  • بھارت کا گنڈاپور کے بیان کو فیٹف میں استعمال کرنا پی ٹی آئی کیلئے شرمناک ہے،عظمی بخاری
  •  پنجاب  میں آلودگی پھیلانے والوں کیلئے سخت قانون نافذ
  • بھارت کا گنڈاپور کے بیان کو فیٹف میں استعمال کرنا پی ٹی آئی کیلئے شرمناک ہے: عظمیٰ بخاری