ٹویوٹا نے گاڑیوں کےشوقین افراد کو خوشخبری سنا دی
اشاعت کی تاریخ: 21st, June 2025 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک)شہر میں کار کے دیوانوں کیلئےزبردست آفر,ٹویوٹا کینٹ موٹرز نے 3روزہ کار میلے کا انعقاد کیاہے.
میلے کے دوسرے روز شہریوں کی بڑی تعداد کار میلے میں شریک ہوئی،ٹویوٹا ٹاؤن شپ اور سہارا موٹرز کی گاڑیاں بھی نمائش میں شامل ہیں،نئی، استعمال شدہ اور تصدیق شدہ ٹویوٹا گاڑیوں پر سپیشل آفرز موجود ہیں،پچاس سے زیادہ سرٹیفائیڈ ٹویوٹا گاڑیاں خریداروں کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔
پرانی گاڑی تبدیل کرنے کی آفر سے صارفین نئی یا سرٹیفائیڈ گاڑی لے سکیں گے،کار میلے میں صارفین کیلئےمفت انجن آئل چینج ،ٹیوننگ کی سہولیات بھی دستیاب ہیں۔
سی ای او شیخ نسیم کا کہنا تھا کہ ہمارامقصد صرف گاڑیاں بیچنا نہیں، آپ کو شاندار تجربہ دینا ہے۔
گاہکوں کا کہنا تھا کہ بہت اچھا ایونٹ ہے کل ایک گاڑی پسند آئی آج خریدنے آئے ہیں ،ایسی تقریبات خوش آئند جہاں صارفین کو بہتر گاڑی مل جاتی ہے۔
مزیدپڑھیں:قلات کے علاقے منگوچر میں دھماکا، 2 افراد جاں بحق، 4 زخمی
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
خصوصی رجسٹریشن مہم، شناختی کارڈ بنوانے کے خواہشمند افراد کے لیے خوشخبری
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کی جانب سے اقلیتوں کے قومی دن کے موقع پر خصوصی رجسٹریشن مہم کا آغاز 4 اگست سے ہوگا۔
نادرا کی جانب سے اقلیتوں کے قومی دن کے موقع پر خصوصی رجسٹریشن مہم تا 4 تا 11 اگست 2025 تک جاری رہے گی۔
نادرا کی پوسٹ میں لکھا گیا کہ ’آپ ہر شہری کی طرح مساوی حقوق کے حقدار ہیں۔‘
براہ کرم اپنی شناختی دستاویزات کے اجراء یا تجدید کے لیے اپنے علاقے میں آنے والی نادرا موبائل وین یا قریبی نادرا تشریف لائیں۔