Daily Ausaf:
2025-09-20@21:30:14 GMT

ملک میں چینی کی فی کلو قیمت 195 روپے تک پہنچ گئی

اشاعت کی تاریخ: 21st, June 2025 GMT

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ملک میں چینی کی قیمت 195 روپے فی کلو تک پہنچ گئی اور شہری مہنگی چینی خریدنے پر مجبور ہیں۔

ملک میں چینی کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا وفاقی ادارہ شماریات نے چینی کی قیمتوں کے نئے اعدادوشمار جاری کردیئے ہیں جس کے مطابق فی کلو چینی کی زیادہ سے زیادہ قیمت 195 روپے تک ہوگئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں سب سے زیادہ مہنگی چینی 195 روپے فی کلو تک میں دستیاب ہے جبکہ راولپنڈی میں چینی فی کلو قیمت 190 روپے تک میں فروخت ہورہی ہے۔

کراچی اور پشاور کے شہری بھی فی کلو چینی 190 روپے تک میں خریدنے پر مجبور ہیں، کوئٹہ میں فی کلو چینی 186 روپے، خضدار میں 185 روپے میں فروخت ہورہی ہے۔

سیالکوٹ میں فی کلو چینی کی قیمت 185 روپے تک میں دستیاب ہے، حیدرآباد، بہاولپور اور ملتان میں فی کلو چینی کی قیمت 180 روپے تک ہے، سکھر اور لاڑکانہ میں چینی کی قیمت 175 روپے فی کلو تک ریکارڈ کی گئی ہے۔

ملتان اور بنوں میں بھی فی کلو چینی کی زیادہ سے زیادہ قیمت 180 روپے تک ہے، حکومت گزشتہ روز چینی کی برآمد کے بعد ساڑھے سات لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کا فیصلہ کرچکی ہے۔

وزارت فوڈ سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ چینی کی قیمتوں میں توازن برقرار رکھنے کیلئے کیا گیا ہے، 2 لاکھ 50 ہزار میٹرک ٹن خام چینی درآمد کی منظوری کابینہ دے گی جبکہ 5 لاکھ میٹرک ٹن ریفائن چینی درآمد کرنے کی اصولی منظوری کابینہ سے لی جاچکی ہے۔
مزیدپڑھیں:جیف بیزوز اپنی دوسری شادی پر کتنا خرچہ کرنیوالے ہیں؟ جان کر دنگ رہ جائینگے

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: فی کلو چینی کی چینی کی قیمت میں چینی کی روپے تک تک میں

پڑھیں:

سونے کی قیمت میں مزید اضافہ، 4 لاکھ فی تولہ چھونے کے قریب

عالمی مارکیٹ میں ہونے والے اضافے کے باعث پاکستان میں بھی ہفتہ کے روز سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ مقامی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونا 1700 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 90 ہزار 300 روپے پر پہنچ گیا۔

آل پاکستان جمز اینڈ جیولرز سرا فا ایسوسی ایشن (APGJSA) کے مطابق دس گرام سونا 1458 روپے مہنگا ہونے کے بعد 3 لاکھ 34 ہزار 619 روپے میں فروخت ہوا۔

جمعہ کے روز فی تولہ سونا 1100 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 87 ہزار 500 روپے پر آ گیا تھا۔

عالمی مارکیٹ میں بھی ہفتے کے روز سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا۔ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 17 ڈالر کے اضافے کے ساتھ 3685 ڈالر پر پہنچ گیا جس پر 20 ڈالر کا پریمیم بھی شامل ہے۔

ادھر چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور فی تولہ چاندی 114 روپے بڑھ کر 4542 روپے میں دستیاب ہوئی۔

Post Views: 3

متعلقہ مضامین

  • شوگر ملز ایسوسی ایشن کا چینی کی قیمتوں میں مزید اضافہ کا عندیہ
  • انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت کا فرق صرف 1 روپے 5 پیسے رہ گیا
  • ملک میں ہفتہ وار مہنگائی بڑھنے کی شرح میں 1.34 فیصد کی کمی واقع ہوئی. ادارہ شماریات
  • سونے کی قیمت میں پھر اضافہ ہوگیا
  • سونے کی قیمت میں مزید اضافہ، 4 لاکھ فی تولہ چھونے کے قریب
  • مہنگائی کے اعداد وشمارجاری ، 18 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ
  • مہنگائی میں معمولی کمی، 18 اشیاء مہنگی، 14 سستی
  • مہنگائی کے اعداد وشمار، 18 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ اور 14 اشیا کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ
  • سونے کی قیمت 3لاکھ 88 ہزار 600 روپے فی تولہ پر مستحکم
  • ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 88 ہزار 600 روپے برقرار